تازہ تر ین

اسمبلیاں توڑ دوں گا , وزیر اعظم کا بڑ ااعلان

اسلام آباد(آن لائن، نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت کے پابند ہیں ، ڈرون حملہ ہوا تو جواب دیں گے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ، افغانستان کے مسائل مذاکرات سے حل ہوں گے، بااختیار وزیراعظم ہوں نواز شریف اختیار سونپ کر نتائج مانگتے ہیں۔ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے بارے پارٹی میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ،ملک کی ضرورت ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں اور جمہوریت کا تسلسل چلتا رہے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں نواز شریف کو وزیراعظم ماننے سے متعلق بیان پر ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ بات اس لیے کی کہ عوام نے نواز شریف کو وزیراعظم منتخب کیا، عدالت کا فیصلہ آیا تو انہوں نے منصب چھوڑ دیا، مجھے سیاست میں 30 سال ہوگئے اور میں ایک ہی جماعت کے ساتھ وابستہ رہا ہوں، نواز شریف پہلے دن سے میرے لیڈر تھے۔ نواز شریف کی جانب سے تمام فیصلے کیے جانے کے تاثر کو انہوں نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مسلم لیگ نواز کے صدر کے ساتھ 30 سال کام کیا ہے، وہ مکمل اختیارات حوالے کرتے ہیں، کابینہ 100 فیصد میری مرضی سے بنائی گئی تھی۔ یہ فیصلہ پارٹی کرے گی، پارٹی کے فورمز میں یہ موضوع زیر بحث نہیں آیا، عام طور پر یہ موضوعات انتخابات جیتنے کے بعد زیر بحث آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ جمہوریت کا سفر چلتا رہے، سینٹ کے انتخاب کو کوئی خطرہ نہیں ہے، وقت پر ہی ہوں گے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر میری جماعت مجھے اسمبلی تحلیل کرنے کا کہے گی تو کردوں گا لیکن کسی کے دباو¿ پر نہیں، بدقسمتی سے ملک میں جمہوریت کیخلاف سازشیں ہوتی رہی ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو جمہوریت کا حصہ قرار دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک کے خلاف پروپیگنڈا بھارت پہلے روز سے کر رہا ہے، گوادر ایک کمرشل پورٹ ہے اور کمرشل مقاصد کیلئے استعمال ہورہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بیان کے بعد بھی امریکی افواج سے بات چیت جاری ہے۔ امریکا کا وفد یہاں آیا تھا اور یہاں کا وفد بھی امریکا گیا تھا، ڈائیلاگ کا عمل ہرسطح پر جاری ہے، ہم ایک خودمختار ملک ہیں اور ایسا بالکل نہیں چاہتے کہ کوئی ایسا عمل ہو جس سے خطے کے حالات خراب ہوں لیکن ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت کے بھی پابند ہیں۔ اگر کوئی ڈرون ملہ کیا جاتا ہے تو اس کےخلاف ایکشن لیں گے۔ انہوں نے کہا چین سے ہمارے پرانے تعلقات ہیں اقتصادی راہداری منصوبہ میں کوئی چیز ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ یہ پاکستان اور چین کا دو طرفہ معاہدہ ہے اس پرکسی اور ملک کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو بتایا کہ افغانستان میں امن پاکستان سے زیادہ کوئی نہیں چاہتا ۔ افغانستان کے مسائل کا حل مذاکرات سے ہے ۔ جنگ سے افغانستان کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ہم نے افغانستان مین امن کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے اور افغان حکومت کو ہر سطح پر مطمئن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیس لاکھ افغان مہاجرین کی (ری سیٹلنگ) دوبارہ آبادکاری بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ روزانہ ساٹھ سے ستر ہزار لوگ افغان سرحد سے آتے جاتے ہیں افغانستان کے مسائل کے حل کیلئے چین نے بھی سہ فریقی گروپ بنایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سازشوں پر یقین رکھنے والا نہیں سازشوں سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد تعلیم کا شعبہ صوبوں کے پاس چلا گیا ہے۔یہ ترمیم ابھی ارتقائی مرحلے میں ہے اس لیے تعلیمی بہتری میں مزید وقت درکار ہوگا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں ایک ہی نظام تعلیم رائج ہو لیکن یہ بہت ہی مشکل ٹاسک ہے مگر ہم کوشش کر رہے ہیں کہ رجحان امتحان سے لیکر تعلیمی نظام تک ایک ہی قسم کا نظام ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز وزیراعظم ہاو¿س میں سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے نیشنل لیڈرشپ پروگرام کے طالب علموں اور فیکلٹی ارکان پر مشتمل وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت وائس چانسلر سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شیخ کر رہے تھے۔ بانی پاکستان قائد اعظم سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں نوجوانوں کو ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔ تاکہ آنے والے پانچ سالوں تک ہمیں بھگتنانہ پڑے۔ اصل طاقت عوام کے پاس ہے، یہ ملک صرف پارلیمانی نظام سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے۔ ہمیں تمام صوبوں کے لوگوں کو ایک ساتھ لیکر آگے چلانا ہے۔ تاکہ کسی کیساتھ بھی ناانصافی نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹوڈنٹس یونین کے خاتمے سے نقصان ہوا ہے۔اس سے تعلیمی اداروں کے اندر تشدد کی سیاست نے جنم لیا۔ابھی اس پر دوبارہ سوچنا ہوگا کہ طلباءسیاست کو بحال کی جائے یا نہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان مثبت سمت میں جارہا ہے۔ تاہم اس میں ہمیں مزید بہتری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ذمہ داری سے کام کرنا چاہیے اب حقیقت کو معلوم کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ ایک تاثر یہ دیا جاتا ہے کہ سارا نظام کرپٹ ہے مگر ایسا نہیں ہے اور اچھے لوگ بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تعلیم، صحت، بجلی اورگیس فراہمی، روزگار کے مواقع بڑھانا حکومت کی ترجیح ہے،طلبہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے تعلیم کے حصول پر سخت محنت کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سندھ مدرسة الاسلام کے طلباءکے وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، بجلی اور گیس فراہمی،روزگار کے مواقع بڑھانا حکومت کی ترجیح ہے، تعلیم کا مقصد بہتر معاشروں کی تشکیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، بجلی اور گیس فراہمی، روزگار کے مواقع بڑھانا حکومت کی ترجیح ہے،تعلیم کا مقصد بہتر معاشروں کی تشکیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کی تعمیر اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ تعلیمی معیار کے فروغ اور بہتری کیلئے نصاب تعلیم میں یکسانیت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تعمیر وترقی کے لئے جمہوری نظام کا تسلسل ناگزیر ہے،طلبہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے تعلیم کے حصول پر سخت محنت کریں۔ انہوں نے کہا کہ باصلاحیت نوجوان مستقبل کے اہداف کے حصول کی امید ہیں۔حکومت عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے پوری تندہی سے کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے طلبہ کو مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت توانائی اور روڈاسٹرکچر پر توجہ دی جارہی ہے،سی پیک منصوبوں کے تحت صنعتی شعبے پر بھی بھرپور توجہ مرکوز ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جمہوری معاشروں میں حکومتیں عوام کے ووٹ سے برسراقتدار آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے ووٹ کا حق سوچ سمجھ کر استعمال ہونا چاہئے،انتخابات میں عوام کے فیصلوں سے ہی ملک وقوم کا مستقبل تشکیل پاتا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سندھ مدرسة الاسلام کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے ادارے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ادارے نے یوتھ لیڈر شپ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv