تازہ تر ین

گرین ٹاﺅن لاہور میں افسوسناک واقعہ ،گھر سے 3 نعش برآمد

لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے علاقے گرین ٹاو¿ن میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک گھر سے 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق، جاں بحق افراد میں ایک ماں اور اس کے 2 بچے شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ دم گھٹنے سے موت واقع ہونے کا لگتا ہے تاہم تاحال تینوں افراد کی موت کے سبب کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اس بارے میں حتمی فیصلہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ماں اور اس کے دونوں بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی ہیں جہاں ان کا پوسٹمارٹم کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق لاشوں پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات موجود نہیں ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv