تازہ تر ین

مدت ختم ہونے میں چند ماہ ، تحریکوں کا مقصد کیا ؟؟ نواز شریف بول پڑے

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے میں 4 سے 5 ماہ رہ گئے اس کے باوجود حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا مقصد کیا ہے، حکومت مخالف تحریک چلانے والے انتظار کرلیں فیصلہ عوام کریں گے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مولانا صاحب خاص طور پر اس وقت کیوں کینیڈا سے آئے ہیں، اگر حکومت کے خلاف تحریک کے مقصد کی طرف ذہن دوڑائیں گے تو کئی سوالات کے جواب مل جائیں گے۔

نواز شریف نے کہا کہ حکومت کی مدت ختم ہونے میں چند ماہ رہ گئے، اس وقت تحریکوں کا کیا مقصد ہے۔

بلوچستان حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو کچھ ہوا قوم کے ساتھ گھناؤنا مذاق تھا، 500 ووٹ لینے والے کو وزیر اعلیٰ بنا دیا گیا جس کی ضمانت خود ضبط ہونے جارہی تھی، یہ جمہوریت اور پاکستان کے ساتھ زیادتی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جلد بلوچستان سے متعلق اجلاس بلا رہے ہیں اور بلوچ لیڈر شپ کو مدعو کریں گے اور حالیہ صورتحال کے اسباب پر غور کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv