تازہ تر ین

زینب قتل کیس ,ہائی کورٹ کے پاس از خود نوٹس کا اختیار نہیں ، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں زینب قتل کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ بندہ پکڑا جائے اور پولیس مقابلے میں مارا جائے اوراگرمسئلہ حل نہ ہوا تو حکومت اور پولیس کی ناکامی ہوگی۔سپریم کورٹ میں زینب قتل ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب ابوبکرخدا بخش سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ معاملہ کیا ہے، ہمیں بھی بتائیں، ساری قوم دکھی ہے، اتنے دنوں کے بعد کوئی پیش رفت نہیں ہورہی، اگرآپ اپنی تحقیقات چیمبر میں بتانا چاہتے ہیں توبتا دیں، جس پرایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں اس نوعیت کے 8 واقعات ہو چکے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تحقیقات کے بعد ہر معاملہ سپریم کورٹ میں آتا ہے، بہت سے لوگ ناقص تفتیش پربری ہوجاتے ہیں، عدالتی فیصلوں سے پولیس رہنمائی نہیں لیتی، ہرکیس میں وہی غلطیاں کی جاتی ہیں، پولیس اور ججوں میں رابطہ کیوں نہیں ہونا چاہیے۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ بندہ پکڑا جائے اور پولیس مقابلے میں مارا جائے، اگرمسئلہ حل نہ ہوا تو حکومت اور پولیس کی ناکامی ہوگی جس پر ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ یہ شخص سیریل کلرہے، گرفتاری کا وقت نہیں دے سکتے، زیادتی کا شکار ایک بچی کائنات بچ گئی تھی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سیف سٹی منصوبے پرکروڑوں روپے خرچ کئے گئے، لاہور ہائیکورٹ میں مقدمہ کی سماعت روک رہے ہیں، ہائیکورٹ کے پاس ازخود نوٹس لینے کا اختیارنہیں۔سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کہا کہ گیارہ سو مشکوک افراد سے تحقیقات ہوئیں، چارسو افراد کے ڈی این اے سیمپل لئے گئے۔عدالت نے پنجاب فرانزک لیب کے سربراہ سمیت تحقیقاتی ٹیم کوبھی طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت اتوار کے روز تک ملتوی کردی۔قصورمیں چند روزقبل 8 سالہ بچی زینب کو اغوا اورزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے قتل کردیا گیا تھا، بچی کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی جس کے بعد ملک بھرمیں زینب کے اہل خانہ کوانصاف کی فراہمی کے لیے احتجاج کیا جارہا ہے جب کہ تحقیقات کے لیے قصورواقعے پر ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن ابو بکر خدا بخش کی سربراہی میں جے آئی ٹی بھی تشکیل دے دی گئی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv