تازہ تر ین

پنجاب حکومت کی ترجیحات بے نقاب

لاہور(ملک خےام رفیق سے)پنجاب حکومت صوبے مےں امن وامان کے قےام مےں ناکام شہرےوں کی عزت جان ومال کا تحفظ حکومت کی ترجےحی نہ بن سکا ۔ اےک طرف سات سالہ زےنب کے قتل پر ہر آنکھ اشکبار ہے اور شہری غم وغصے کاشکار ہےں تو دوسری طرف زےنب کے قتل نے قانون نافذ کرنے والے ادروں کی کارکردگی پرنہ صرف بہت سے سوالات کو جنم دےدےاہے بلکہ صوبے مےں امن وامان کے قےام کے لےے مختص کئے جانے والے فنڈز کے حجم نے پنجاب حکومت کی ترجےحات کو بھی بے نقاب کر دیا ہے ۔مےٹرو اورنج لائن جےسے منصوبے پر250ارب سے زائد خرچ کر نے والی حکومت نے ہر ماہ شہرےوں کے تحفظ کے لےے 10روپے اورہر روز 35پےسے کی رقم مختص کر رکھی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاپ کے اعداوشمارکے مطابق صوبائی حکومت نے مالی سال 18-2017کے بجٹ مےں پنجاپ پولےس کے لےے تنخواہوں کی مد مےں 80ارب 65کروڑ روپے جبکہ 11کروڑ سے زائد آباد کے حامل ملک کے سب سے بڑے صوبے مےں امن وامان کے کے قےام کے لےے ہر شہری کے لےے روزانہ 35پےسے ،ماہانہ 10روپے اور14ارب94کروڑ کے فنڈز مختص کر رکھے ہےں اور سالانہ بجٹ مےں امن وامان کے قےام کو نظر انداز کرنے کا نتےجہ قصور شہر کے گلی کوچوں سمےت صوبے کے دےگر شہروں مےں بھی نظر آرہا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv