تازہ تر ین
national-assembly

حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے

خیبر ایجنسی (خصوصی رپورٹ) آخر کار قومی اسمبلی نے بھاری اکثریت سے فاٹا اصلاحات کے نام سے ایک ادھورے بل کی منظوری دیدی جس کو سینٹ سے پاس ہونے کے بعد حتمی منظوری کیلئے صدر کے پاس بھیجا جائیگا تقریباً دو سال کی مسلسل اور تاریخ ساز جدوجہد کے بعد مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپوزیشن اور قبائلی عوام کی اکثریت کے سامنے گھنٹے ٹیک کر قومی اسمبلی سے فاٹا اصلاحات کا بل پاس کر دیا جس کو قبائلی سیاسی رہنماﺅں نے تاریخی اقدام قرار دیا ہے اور قومی اسمبلی کے فلور پر ایم این اے شاہ جی گل نے اس بل کو تکمیل پاکستان کی طرف فیصلہ کن اقدام سے تشہیہ دی ہے مسلم لیگ ن کی مرکزی حکومت نے اگر چہ فاٹا اصلاحات بل کو کئی بار موخر کر کے اس کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے سے نکال دیا لیکن اپوزیشن جماعتوں کے مسلسل دباﺅ تنقید اور اسلام آباد میں کئے گئے متعدد مظاہرروں اور پروگراموں کے بعد مرکزی حکومت اس نتیجے پر پہنچ گئی تھی کہ اب ان کے پاس کوئی راہ فرار نہیں اسلئے فاٹا اصلاحات بل کو جمعہ کے مبارک دن قومی اسمبلی میں پیش کر دیا جس کو اراکین قومی اسمبلی نے بھاری اکثریت کے ساتھ پاس کر دیا ماسوائے جمعیت علمائے اسلام ف کے جنہوں نے اس بل کی مخالفت کر دی اگر چہ بعض مستند ذرائع کا کہنا ہے کہ فاٹا اصلاحات بل کو قومی اسبمبلی سے پاس کرانے سے پہلے جمعیت علماءاسلام ف کے رہنما مولانا فضل الرحمن کو اعتماد میں لیا گیا تھا اور شاید ان کی مخالفت اور تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے فاٹا اصلاحات بل سے انضمام کے الفاظ حذف کر لئے تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv