تازہ تر ین

لاہور کیلئے نیا منصوبہ تیار

لاہور (خصوصی رپورٹ) میٹروپولیٹن کارپوریشن نے بارش کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کا فارمولا ڈھونڈ لیا۔ میٹروپولیٹن نے بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے قواعد بلڈنگ بائی لاز میں شامل کرلئے۔ پانچ مرلہ سے آٹھ کنال تک کے گھر کا نقشہ بارش کا پانی ذخیرہ کرنے والے ٹینک کے بغیر پاس نہیں ہوسکے گا۔ زیرزمین پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے بائی لاز 2017ءکے مطابق نئے گھر میں بارش کے پانی کے ذخیرہ کرنے کے لئے گراﺅنڈ لیول پر واٹر ٹینک کی تعمیر ملازمی قرار دے دی گئی۔ پانچ مرلہ سے آٹھ کنال کے گھر میں بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لئے واٹر ٹینک بنانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پانچ سے سات مرلہ گھر میں 300 گیلن کا واٹر ٹینک گراﺅنڈ لیول پر تعمیرکرنا ہوگا۔ سات سے دس مرلہ کے گھر میں پانچ سو گیلن کا واٹر ٹینک بنانا ہوگا۔ دس مرلہ سے ایک کنال کے گھر میں 1000 کیلن کا واٹر ٹینک ہوگا۔ ایک کنال سے دو کنال کے گھر میں 1700 گیلن کا واٹر ٹینک جبکہ دو سے تین کنال کے گھر میں 2500 گیلن کا واٹر ٹینک لازمی تعمیر ہوگا۔ بارش کے پانی کو قابل استعمال بنانے کے لئے فلٹر سمیت دیگر لوازمات کی تنصیب بھی لازم قرار دی گئی ہے۔ میٹروپولیٹن کار پوریشن کے بنائے گئے قوانین پر عملدرآمد سے بارش کے قیمتی پانی کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv