تازہ تر ین

جیولرز کے خلاف ایسا اقدام کے سب کی نیندیں حرام

لاہور (آئی اےن پی) ایف بی آر نے ماڈل ٹاﺅن، گارڈن ٹاﺅن، ایم ایم عالم روڈ، لبرٹی مارکیٹ، مین بلیوارڈ سمیت گلبرگ ٹا ﺅن کے مختلف علاقوں میں زیورات کی خرید و فروخت کرنے والے جیولرز کی آمدن کا سراغ لگانے کیلئے خفیہ سروے شروع کر دیا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق گلبرگ ٹاﺅن کے مختلف علاقوں میں کاروبار کرنے والے جیولرز کی آمدن کا سراغ لگانے کیلئے خفیہ سروے شروع کر دیا گیا ہے ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق ماڈل ٹاﺅن، گارڈن ٹا ﺅن، ایم ایم عالم روڈ، لبرٹی مارکیٹ، مین بلیوارڈ سمیت گلبرگ ٹان کی چھوٹی بڑی تمام مارکیٹوں میں مجموعی طور پر تین سو سے زائد جیولرز کاروبار کر رہے ہیںایف بی آر ذرائع کے مطابق جیولرز بنک ٹرانزیکشن کی بجائے پرچی پر کاروبار کرتے ہیں جس کی وجہ سے ایف بی آر کو جیولرز کے کاروباری حجم کا سراغ لگانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایف بی آر نے ابتدائی طور پر گلبرگ ٹان کے جیولرز کی لسٹیں مرتب کرلی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ جیولرز کے اثاثہ جات کی تفصیلات اکٹھی کرنے کیلئے بھی محکمہ ایکسائز، ایل ڈی اے، بورڈ آف ریونیو سمیت مختلف ذرائع سے ریکارڈ مرتب کرنے کے بعد انکم ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی گئی، آمدن سے موازنہ کیا جائے گاایف بی آر ذرائع کے مطابق گلبرگ ٹان میں کاروبار کرنے والے جیولرز کے خفیہ سروے سے سالانہ محصولات میں کروڑوں روپے کا اضافہ ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv