تازہ تر ین

نواز شریف سعودی عرب کیا کرتے رہے ،حیران کن انکشاف

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) میاں نواز شریف 1997میں دوسری بار وزیراعظم منتخب ہوئے اور انہوں نے 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر سیاست میں بڑا نام کمایا لیکن ان کی حکومت اپنی مدت پوری نہ کر سکی اور مشرف نے 1999 میں اقتدار پر قبضہ کر لیا ۔معروف صحافی و کالم نگار جاوید چوہدری نے اپنے کالم میں لکھاہے کہ میاں نواز شریف نے 28مئی 1998کو ایٹمی دھماکے کیے پاکستان کو دھماکوں کے دوران بل کلنٹن اور شاہ عبداللہ دونوں کی حمایت حاصل تھی بل کلنٹن نے پاکستان کو قانونی طور پر دھماکوں سے روکنے کی کوشش کی لیکن انھیں ذاتی طور پر کہا میں آپ کی مجبوری سمجھتا ہوں یہ ذاتی تھپکی پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا گئی شہزادہ عبداللہ نے ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان کا کھل کر ساتھ دیا یہ پاکستان کو تین سال تک مفت پٹرول بھی دیتے رہے اور مالی امداد بھی جنرل مشرف نے1999 میں حکومت پر قبضہ کر لیا بل کلنٹن اور شہزادہ عبداللہ دونوں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔میاں نواز شریف نے جنرل پرویز مشرف کے ساتھ معاہدہ کیا اور یہ 10دسمبر 2000کو خاندان سمیت جدہ شفٹ ہو گئے شہزادہ عبداللہ نے سعودی عرب میں آٹ آف دی وے شریف فیملی کی مدد کی قیام کے لیے سرور پیلس دیا اسٹیل مل کے لیے مفت زمین دی اور لندن میں کاروبار کے لیے سرمایہ فراہم کیا شریف فیملی نے شہزادہ عبداللہ کی مدد سے سعودی عرب کی سب سے بڑی اسٹیل مل لگائی اور یہ چند ماہ میں ارب پتی ہو گئے میاں نواز شریف جدہ میں بیٹھ کر لندن میں پراپرٹی کا کاروبار بھی کرنے لگے یہ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون پر سودا کرتے رقم سعودی عرب سے بھجواتے پراپرٹی خریدتے مرمت کراتے اور دوبارہ فروخت کر دیتےحسن نواز جدہ سے لندن شفٹ ہوئے تو پراپرٹی کا کاروبار انھوں نے سنبھال لیا شاہ فہد یکم اگست 2005کو انتقال کر گئے جس کے بعد شہزادہ عبداللہ باقاعدہ بادشاہ بن گئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv