تازہ تر ین

پاک فوج کے سربراہ نے اہم موقع پر آصف زرداری کیساتھ کیا سلوک کیا۔۔۔ جان کر آ پ حیران ہونگے

اسلام آباد (سیاسی رپورٹر) سابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں کی نماز جنازہ کے موقع پر تمام حاضر سروس اعلیٰ فوجی افسروں کی طرف سے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ‘ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف‘ چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور بہت سے دوسرے حاضر سروس اور ریٹائرڈ جرنیل موجود تھے مگر کوئی حاضر سروس جرنیل آصف زرداری کے قریب گیا اور نہ ان سے مصافحہ کیا جبکہ مسٹر زرداری اگلی صف میں جنرل باجوہ اور راحیل شریف سے محض تین چار افراد کے فاصلے پر تھے۔ تاہم بعض ریٹائرڈ فوجیوں نے ان کے ساتھ سلام دعا کی۔ بتایا جاتا ہے کہ آصف زرداری بعض ایسے صحافیوں کے ذریعے فوج سے مصافحہ کرنے کی کوشش کی جو فوج کے قریب سمجھے جاتے ہیں تاہم انہیں اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی جس کا اظہار جنازے کے موقع پر جرنیلوں کی طرف سے انہیں نظرانداز کرنے سے ہوتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv