تازہ تر ین

دودھ بنانے والی سات بڑی کمپنیوں کو سپریم کورٹ کی طرف سے نوٹس جاری

جی پی او چوک (خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ نے خشک اور ڈبوں میں بند دودھ فروخت کرنے والی حلیب، شکر گنج فوڈز اور ڈالڈا فوڈ سمیت 7 کمپنیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ٹی وائٹنرز کے ڈبوں پر واضح طور پر لکھا جائے کہ ”یہ دودھ نہیں“۔ عدالت نے زیادہ دودھ کے لئے لگائے جانے والے انجکشن بنانے والی کمپنیوں آئی سی آئی اور غازی برادرز کو بھی نوٹس جاری کر دیئے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن نے وطم پارٹی کی درخواست پر سماعت شروع کی تو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ ناقص دودھ فروخت کرنے پر الفجرڈیریزسز بمہر کی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے عدالت کو اگاہ کیا کہ الفجر دودھ فیکٹری کو معیاری ہونے کے بنا پر دوبارہ کھول دیا گیا۔ چیف جسٹس نے استفار کیا کہ چیف جسٹس نے کہا کہ پیمرا کو بھی کہا جائے گا کہ ان کمپنیوں کے اشتہار چلاتے وقت احتیاط کرے۔ ہم خود بچپن میں سوکھے دودھ کو دودھ سمجھ کر کھاتے رہے۔ اس وقت بہت مزید ار لگتا تھا مگر بعد میں پتا چلا، یہ دودھ نہیں۔ چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیئے کہ بڑی فوڈ چینز کو بھی استعمال شدہ کھانے کا تیل اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے والی کمپنیوں کو اپنے بچوں کو زہر نہیں کھلانے دیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv