تازہ تر ین

جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد علی ترین والد کے سیاسی جانشین مقرر

لودھراں (سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری و سابق ممبر قومی اسمبلی لودھراں جہانگیر ترین کی عدالت سے ناہلی کے بعد انکے اکلوتے صاحبزادے 25 سالہ نوجوان علی خان ترین کو اپنے والد کا سیاسی جانشین مقررکردیا گیا ہے وہ لودھراں کے آئندہ ماہ ہونیوالے ضمنی الیکشن میں اپنے والد کی نشست این اے 154 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔علی خان ترین کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ جہانگیر ترین کی واحد نرینہ اولاد ہیں۔ان سے بڑی 2 بہنیں اور ان کے بعد بھی ایک چھوٹی بہن ہے اور وہ تین بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں،شادی شدہ ہیں اور ایک بچی کے والد ہیں۔تعلیمی اعتبار سے انہوں نے ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کی اور بعدازاں بی بی اے کینیڈا سے کیا اور ابھی ایم بی اے یو کے سے کررہے ہیں۔سال 2012ءمیں بی بی اے کرنے کے بعد جب وہ پاکستان آئے تو ان کے والد نے انہیں لودھراں میں گزشتہ 20 سالوں سے چلنے والے اپنے دو سماجی اداروں لودھراں پائلٹ پراجیکٹ اور ترین ایجوکیشن فاو¿نڈیشن کا چیف ایگزیکٹو بناکر عملی زندگی میں مو¿ثر کردار کی جانب مائل کیا اور ساتھ ہی جہانگیر خان ترین کی ملکیت میں چلنے والے میڈیا چینل روہی ٹی وی کی مینجمنٹ کی ذمہ داری بھی علی خان ترین کے حوالے کردی۔روہی ٹی وی کو جنوبی پنجاب اور ایک مخصوص زبان کا چینل ہونے کے باعث کاروباری لحاظ سے فائدہ نہ ملنے پر علی خان ترین نے اسے ایک اور میڈیا ہاو¿س کو فروخت کردیا اور لودھراں میں اپنے سماجی اداروں کی سربراہی پر توجہ مرکوز رکھی۔ حال ہی میں نوجوان علی خان ترین نے جنوبی پنجاب کے نوجوان اور ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے یورپی ممالک سے کرکٹ کاو¿نٹی طرز پر میچز کرانے کا ایک منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس پراجیکٹ کا نام ایل ایم ایس (لاسٹ مین سٹینڈز) ہے۔ اس پروگرام کے تحت کھیلے جانے والے کرکٹ میچز دنیا کے 14 ممالک میں کھیلے جارہے ہیں اور پاکستان میں علی خان ترین نے اس پراجیکٹ کا معاہدہ کرنے کے بعد جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کا ٹیلنٹ سامنے لانے کا اعلان کیا ہے۔ اس پراجیکٹ میں ابتدائی طور پر ضلع لودھراں میں میچز شروع ہوچکے ہیں اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور باو¿لنگ کوچ مشتاق احمد بھی اس سلسلے میں لودھراں کا دورہ کرکے علی خان ترین کے جذبے کو سراہنے کے بعد ایل ایم ایس کرکٹ لیگ کو کلب کرکٹ کا بہترین اور ازسرنو آغاز قرار دیاہے۔علی خان ترین کا کہنا ہے کہ لودھراں کے بعد جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں ایل ایم ایس کرکٹ لیگ کے میچز کروائے جائیں گے۔علی خان ترین کی سفارش پر ہی جہانگیر ترین نے اڈہ پرمٹ پر کرکٹ کا خوبصورت سٹیڈیم بھی تعمیر کروایا ہے۔ ایک بہترین، سلجھے ہوئے اور محنتی بزنس مین کی طرح علی خان ترین نے اپنے والد کے کاروبار کو سنبھالنا شروع کیا ہے اور اب شوگر ملز سمیت دیگر کاروباری ادارے بھی ان کی مشاورت سے دن دگنی رات چوگنی ترقی کررہے ہیں۔لودھراں کی سیاست اور جہانگیر خان ترین کے الیکشن 2015ءمیں بھی علی خان ترین نے منظم اور مو¿ثر حکمت عملی سے اپنے والد کی انتخابی مہم میں کردار ادا کیا اور والد کے الیکشن جیتنے اور پارٹی مصروفیات میں اضافے کے بعد وہ لودھراں میں عوامی رابطوں میں ہر وقت مصروف نظر آئے اور لوگوں کی خوشی اور غم میں برابر شرکت کی۔
علی خان ترین



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv