کوئٹہ (ویب ڈیسک )ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاع پر قلعہ عبداللہ میں کارروائی کی اور گورنر بلوچستان پر حملے کی کوشش ناکام بنادی۔سرفراز بگٹی نے بتایا کہ گلستان کے علاقے سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے قبضے سے خودکش جیکٹس بھی برآمد کی گئیں۔وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت افسران کی فول پروف سیکیورٹی کا انتظام کر رہی ہے۔اس موقع پر ڈی آئی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ روز صوبے کے چرچ نمائندگان سے میٹنگ کرکے انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔