تازہ تر ین
imran khan in okara

”نواز شریف تم نکلو میں بھی نکلتا ہوں“کپتان کی للکار

اوکارہ (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نوازشریف کو چیلنج دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے میں انتظار کر رہا ہوں کہ نوازشریف تحریک کا آغاز کریں جیسے ہی وہ تحریک کا آغاز کریں گے میں بھی میدان میں آﺅں گا دیکھتے ہیں کہ عوام کس کے ساتھ ہے۔ اوکاڑہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ھا کہ نوازشریف کہتے ہیں وہ عدلیہ کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ تحریک گیڈر اور بزدل نہیں چلایا کرتے۔ کیا انہوں نے اس سے قبل کبھی کوئی تحریک چلائی بھی ہے؟ کیا ن لیگ نے اس وقت تحریک چلائی جب مشرف نے آپ کو جیل می ںڈالا؟ آپ کے لوگ تو اس وقت تتر بتر ہو گئے تھے۔ نوازشریف اپنی چوری بچانے کے لئے عدالت پر حملہ کر رہا ہے، اگر آج عدالت نوازشریف کو بری کر دے تو وہ اسی عدالت کی تعریف کرے گا، جب نوازشریف اپنے گھر سے نکلے گا تو پاکستان کے لوگ نوازشریف سے ایک سوال پوچھیں گے، نوازشریف بتاﺅ کس کو خوش کرنے کے لئے حتم نبوت قانون کو تبدیل کرنے کی کوشش کی؟ نوازشریف اپنے اور میرے کیس کا موازنہ کر رہے ہیں کرپشن تو اقتدار میں ہوتی ہے میں کبھی اقتدار میں نہیں رہا، آپ نے 30 ہزار کروڑ کا جواب دینا تھا وہ نہیں دیا میں نے فلیٹ سے متعلق 60 دستاویزات پیش پیش کیں، نوازشریف نے صرف ایک کاغذ پیش کیا وہ قطری خط تھا۔ ہر کرپٹ سیاستدان نوازشریف کے ساتھ ہے، امپائرز کو بھی بلا لو اس کے باوجود نوازشریف کو شکست دیں گے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ میرا ایک روپیہ پاکستان سے باہر نہیں ہے میرا جینا اور مرنا پاکستان میں ہے، کیا میں نے ایک بھی فیکٹری لگائی؟ کیا بینک سے ایک روپیہ بھی قرصہ لیا؟ کیا میں نے نووکریاں دلوائیں، سفارشیں کروائیں؟ میں کرکٹ سے کمائی گئی رقم واپس پاکستان لایا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ شہباز شریف تمہارا ڈرامہ ختم ہو چکا، لوگ تمہیں سمجھ چکے ہیں، ہم شہباز شریف کے خلاف نیب میں جائیں گے ان کے خلاف نئی چیزیں آئی ہیں۔ خواجہ سعد رفیق سے بھی پوچھوں گا تمہارے پرائز بانڈ کیسے نکلتے تھے؟ خواجہ آصف سے بھی 15 لاکھ روپے جو دبئی سے لیتے ہیں اس کا پوچھوں گا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو بھی سیاست میں نہیں رہنے دیں گے، جہاں عمران خان کا پسینہ بہے گا، وہاں اپنا خون بہا دوں گا۔ انہوں نے کہا دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے، نوازشریف کی سیاست ختم ہو چکی، حدیبیہ کیس میں اسحاق ڈار کو طلب ہی نہیں کیا گیا، قوم چاہتی ہے کہ کپتان جمائما کو ملکی سیاست میں لائیں۔ شیخ رشید نے اعلان کیا کہ راولپنڈی کے جلسے میں خود جمائما کو لاﺅں گا، کہتے ہیں راولپنڈی کے جلسے میں 10 لاکھ افراد نہ ہوئے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو حدیبیہ کیس کا فیصلہ سن کر دکھ ہوا، اگر عمران خان نااہل ہو جاتا تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جاتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے اداروں کا فرض ہے کہ ملک کو تباہی سے بچائیں۔عمران نے کہا ثنا اللہ شکل سے ہی ڈاکو لگتا ہے نواز شریف میرا موازنہ اپنے ساتھ نہ کیا کرو کیونکہ میں کبھی اقتدار میں نہیں رہا جبکہ تم نے اقتدار میں آ کر ایک فیکٹری سے تیس فیکٹریاں بنائیں ہیں عمران خان نے کہا کہ اب لوٹ مار کا بازار چلانے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حدیبیہ کیس کے حوالے سے ثبوت اکٹھے کیے جا رہے ہیں جلد یہ ثبوت سامنے لائیں گے کہ کس طرح سے ملکی رقم کو بیرون ملک منتقل کیا گیا عمران خان نے کہا کہ میرا ماضی اور کردار پوری قوم کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے خبیر بنک سے ایک روپے کا قرضہ نہیں لیا اور نہ ہی اپنے کسی عزیز کو ایک بھی نوکری دلوائی ہے اگر ثابت ہو جائے تو ہمیشہ کے لیے سیاست چھوڑ دوں گا عمران خان نے کہا کہ میری خواہش ہے کے اگلے انتخابات تک میاں شہباز شریف نا اہل نہ ہو کیونکہ اگر یہ نا اہل ہو گیا تو میرا مقابلہ کس سے ہو گا میں چاہتا ہوں شہباز شریف تمہارے ساتھ مقابلہ ہو اور تمہیں اندازہ ہو کے تمہاری سیاسی حیثیت اب کیا ہے عمران خان نے کہا کہ میں نے کرکٹ کھیل کے حلا کمائی کر کے ملک کا نام روشن کیا جبکہ میاں نواز شریف اورا س کے خاندان نے لوٹ مار کی سیاست کی عمران خان نے کہا کہ میں نے عدالتوں کا سامنا کیا اور تمام دستاویزات فراہم کیں جبکہ نواز شریف نے عدالت سے جھوٹ بولا اور صرف ایک جھوٹا قطری خط پیش کیا جو کہ پوری قوم کے سامنے آ گیاعمران خان نے کہا کہ میاں نواز شریف کو جسٹس قیوم جیسے جج چاہییں جو کہ ان کے فون کال پر فیصلے کریں میرٹ پر فیصلے کرنے والوں کو میاں نواز شریف اور ان کا خاندان پسند نہیں کرتا عمران خان نے کہا کہ کارکن تیاری کریں آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو عدالت عالیہ نے نا اہل کیا لیکن وہ پھر بھی ڈھٹائی سے پارٹی صدارت پر چمٹا ہو ا ہے لیکن جہانگیر ترین اپنے خلاف فیصلہ آنے پر پارٹی کے عہدے سے فوری مستعفی ہو گئے یہ فرق ہے نواز شریف اور ہمارے ظرف کا عمران خان نے کہا کہ اوکاڑہ میں شاندار جلسہ کے انعقاد پر بے حد خوش ہوں اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv