تازہ تر ین

100ممالک میں9672پاکستانی قید

لاہور (خصوصی رپورٹ) وزارت خارجہ نے لاہور ہائیکورٹ میں تفصیلات دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کے 100 ممالک کی جیلوں میں 9672 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔ بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو قانونی امداد کی فراہمی اور ان تک رسائی کے
لئے بنائی گئی پالیسی عدالت میں پیش نہ کرنے پر چیف جسٹس کا سخت اظہار برہمی۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور لی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو درخواست گزاروں کی وکیل بیرسٹر سارہ بلال نے عدالت کو بتایا کہ سعودی عرب سمیت دنیا کے دیگر ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں تک رسائی نہ ہونے سے ان کے اہل خانہ سخت اذیت سے دوچار ہیں۔ سرکاری وکیل نے وفاقی وزارت خارجہ کا جواب داخل کراتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا کہ بیرون ملک جیلوں میں بند پاکستانیوں تک رسائی کے لئے اقدامات کئے جاتے ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ غیرملکی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی، ان تک رسائی اور انہیں قانونی امداد کی فراہمی کیلئے کیا اقدامات اور احکامات صادر کئے گئے، جس پر سیکرٹری خارجہ کی جانب سے اس حوالے سے پالیسی وضح کر کے عدالت میں پیش کرنے کیلئے مزید مہلت طلب کی گئی، جس پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پالیسی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔
وزارت خارجہ



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv