تازہ تر ین
school going childrens

شام سویرے ہن موجاں ای موجاں ،سکول جانیوالے بچوں کیلئے خوشخبری

لاہور / پشاور (خصوصی رپورٹ) پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔خیبر پختونخوا ہ کے محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق میدانی علاقوں میں 23 سے 31 دسمبر تک 10 روز کے لیے موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی جبکہ بالائی علاقوں میں 23 دسمبر سے 28 فروری تک دو ماہ اور 8 دن کے لیے موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔پنجاب میں محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں میں 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جبکہ نجی سکولوں میں 23 دسمبر سے 7جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ قبل ازیں محکمہ تعلیم سندھ نے بھی 22 تا 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv