تازہ تر ین

رانا ثناءاللہ نے استعفیٰ نہیں دیا، پیر حمیدالدین سیالوی نے ن لیگ چھوڑ دی

ساہیوال، سرگودھا (تحصیل رپورٹر، نیٹ نیوز) پیر حمید الدین سیالوی نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب صرف رانا ثنا اللہ نہیں بلکہ دیگر اراکین اسمبلی بھی مستعفیٰ ہوں گے۔ سرگودھا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر حمید الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے استعفے کے معاملے پر حکومت کو کافی وقت دے دیا ہے، لیگی رہنما استعفوں کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور اس پر ہم پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں کہ ہماری حکومت سے ڈیل ہوگئی ہے، اسلئے میں حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں اور اب رانا ثنا اللہ کا استعفیٰ نہیں لیا جائے گا بلکہ استعفوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔ پیر حمید الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ حکومت سے اجازت ملے یا نہ ملے 10 دسمبر کو دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں جلسہ ہوگا اور رانا ثنا اللہ کے استعفے تک تحریک جاری رہے گی جب کہ جو افراد ختم نبوت سے متعلق آئینی ترمیم کے ذمہ دار ہیں ان کو سزا دینے تک احتجاج جاری رہے گا۔ پیر صاحب نے کہا ہے پیر حمید الدین سیالوی نے اعلان کیا ہے کہ وہ رانا ثناء کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ استعفے دینے والے ارکان اسمبلی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثناء پیر آف سیال شریف کے فیصل آباد کے جلسے میں علماءو مشائخ کی بڑی تعداد بھی شریک ہوگی۔ پیر حمیدالدین کے صاحبزادے نے کہا کہ پنجاب حکومت نے آستانہ عالیہ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کے باوجود رانا ثناءسے استعفےٰ نہ لیا۔ آستانہ عالیہ سیال شریف ن لیگ سے اور حکومت وقت سے باقاعدہ علیحدگی کا اعلان کرتی ہے آنے والے الیکشن میں ن لیگ کا ساتھ نہیں دیا جائے گا۔ استعفوں کا اعلان کرتے ہیں جس کا دھوبی گھاٹ کے جلسہ میں اعلان کیا جائے گا۔ استعفوں میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوتا جائے گا۔ ہمیں ارکان اسمبلی کی کالز موصول ہورہی ہیں تاہم ابھی ان کے نام نہیں دینگے۔ آستانہ عالیہ سیال شرےف کے سجادہ نشین حضرت خواجہ حمےد الدین سیالوی نے10دسمبر بروز اتوار صوبائی وزےر قانون رانا ثنا اللہ کے حلقہ انتخاب میں جلسہ کا اعلان کر دیا۔ وزےر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شرےف کو دی گئی مہلت بھی ختم۔ جلسہ عام میں ملک بھر سے پندرہ گدےوں کے سجادہ نشین ،جےد علمائے کرام ، مشائخ عظام اور لاکھوں مرےدےن شرکت کریں گے۔ فیصل آباد میں جلسہ کے لئے صوبائی پارلیمانی سےکرٹری صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی نے باضابطہ درخواست جمع کروادی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کا خاندان ختم نبوت کے معاملے پر پےچھے نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے بتاےا کہ عمران خان اور آصف زرداری کی جانب سے ان سے رابطہ کیا گےا تاہم انہوں نے معذرت کر لی کیونکہ ہمارا مسئلہ سیاسی نہیں مذہبی ہے۔ اب ےہ مسئلہ صرف حضرت خواجہ حمےد الدین سیالوی تک محدود نہیں رہا بلکہ ملک بھر کے تمام برےلوی مسلک کے سجادہ نشینوں کا ہے۔10دسمبر کے جلسہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا اور احتجاجی تحرےک شروع کی جائے گی جو رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ تک جاری رہے گی۔

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی حکومت کیلئے مصیبتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، ختم نبوت کے معاملے کو چھیڑ کر حکومت نے نہ صرف پوری قوم کو بے چین کر دیا بلکہ پاکستان جو کہ بڑی تیزی سے مذہبی جنونیت سے روشن خیالی کی طرف بڑھ رہا تھا ایک بار پھر پرتشدد مذہبی گروہوں کی آماجگاہ بن رہا ہے۔ فیض آباد دھرنے کے نتیجے میں ہونے والے ایک معاہدے نے مذہبی جتھوں کو نیا حوصلہ دیدیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مختلف سطحوں پر مذہبی گروہ متحد ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تین روز قبل متحدہ علماءو مشائخ کونسل نے خانقاہوں اور درگاہوں کے گدی نشینوں کا ہنگامی اجلاس بلا کر ایک نیا مذہبی پریشر گروپ بنانے کا اعلان کیا ہے اور حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ختم نبوت کے حلف نامہ اور قانون میں تبدیلی کرنے والے حکومتی ذمہ داران کیخلاف کارروائی کرے جس کے لئے انہوں نے محض تین چار روز کی مہلت دی ہے، متحدہ علماءو مشائخ پاکستان کے صدر پیر خواجہ عطاءاللہ تونسوی نے اجلاس کے بعد بتایا کہ پیر حمید الدین سیالوی نے صرف ایک وزیر قانون پنجاب کا استعفیٰ مانگا ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بلاتاخیر رانا ثناءاللہ کو عہدے سے فارغ کرے ورنہ ہم خانقاہوں اور درگاہوں کی سطح پر اپنے اپنے حلقہ اثر میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دلوائیں گے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 65 ایم این ایز ہمارے حکم پر اپنے استعفے پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر درگاہوں کے سجادہ نشین و گدی نشین میدان میں آگئے تو پورا ملک جام کردیں گے اور پھر صرف رانا ثناءاللہ کے استعفے کی بات نہیں ہوگی بلکہ پوری حکومت کا استعفی مانگا جائے گا۔ خواجہ عطاءاللہ نے بتایا کہ ہم نے متفقہ فیصلے کے مطابق حکومت کو آگاہ کردیا ہے کہ اب کوئی مذاکرات نہیں ہونگے بلکہ حکومت ہمیں صرف یہ بتائے کہ اس نے ختم نبوت پر ڈاکہ مارنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دکھ ہے کہ حکومت مستعفی وزیر قانون زاہد حامد کو نشان عبرت بنانے کی بجائے اسے نوازنے کی کوشش کر رہی ہے اور اطلاع ہے کہ زاہد حامد کو کسی بڑے یورپی ملک میں سفیر مقرر کیا جا رہا ہے، ہمیں اس حکومت سے کسی اچھائی کی توقع نہیں ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے ایشو میں بھی مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے قاتل پولیس افسران اور بیورو کریٹس کو انعامات سے نوازا، انہیں من پسند جگہوں پر تعینات کیا گیا۔ خواجہ عطاءاللہ تونسوی نے کہا کہ پیر حمید الدین سیالوی اپنی بات پر قائم ہیں اور اب ملک بھر کی درگاہوں کی گدی نشین بھی ان کی پیشت پر ہیں، ہمیں ایک استعفیٰ نہ ملا تو ہم65 ایم این ایز اور25ایم پی ایز کے استعفے داغیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv