تازہ تر ین

امریکی وزیر دفاع کو پاکستان کا دو ٹوک موقف، پاکستانی سول وعسکری قیادت نے واضح پیغام دیدیا

اسلام آبا د(ویب ڈسک)وزیراعظم ہاﺅس  میں ہونے والی ملاقات میں وزیر دفاع خرم دستگیر، وزیر خارجہ خواجہ آصف، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ (ر) ناصر خان جنجوعہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم مختار نے بھی شرکت کی۔امریکا کی جانب سے ملاقات میں وزیر دفاع جیمز میٹس کے ہمراہ پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور افغانستان میں امریکی فوجی جنرل بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں امریکی حکام نے جنوبی ایشیا کے حوالے سے اپنی نئی پالیسی کو واضح کیا جب کہ پاکستانی حکام کی جانب سے خطے کی سلامتی کے حوالے سے اپنا مو¿قف کھل کر بیان کیا گیا۔پاکستانی قیادت کی جانب موقف اپنایا گیا کہ پاکستان تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کر رہا ہے جب کہ دہشت گردی کیخلاف پرعزم، متحد ہو کر لڑنا ضروری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام کی جانب سے امریکی وزیر دفاع کو دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور امریکی وزیردفاع کو پاک افغان سرحد محفوظ بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا، ذرائعذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی حکام کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے جب کہ پاکستان کی جانب سے افغان سرحد کو پر امن بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔دوسری جانب امریکی حکام نے دہشت گردوں کے خلاف پاکستانی اقدامات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کو آگے بڑھ کر مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔امریکی وزیر دفاع ایک روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچے تو ان کا سرد استقبال کیا گیا۔ جیمز میٹس کے استقبال کے لیے ان کے پاکستانی ہم منصب سمیت کوئی وزیر بھی موجود نہیں تھا اور نور خان ایئربیس پر وزارت دفاع و خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔ خیال رہے کہ امریکی وزیر دفاع کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے 24 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کی کوششوں پر بھی بات چیت ہوگی۔پاکستان جانتا ہے کہ دہشت گردی سے کیسے نمٹنا چاہیے، امریکی وزیر دفاعپینٹاگون کے مطابق وزیر دفاع جیمز میٹس جنوبی ایشیا سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی نئی پالیسی پاکستانی حکام تک پہنچائیں گے۔ خیال رہے کہ امریکی وزیر دفاع مشرق وسطیٰ، مغربی افریقا اور جنوبی ایشیاءکے 5 روزہ دورے پر ہیں اور وہ مصر کے بعد اردن اور آج پاکستان پہنچے۔پاکستان آمد سے قبل مصر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گرد تنظیموں اور گروہوں کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں، پاکستان جانتا ہے کہ دہشت گردی سے کیسے نمٹا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv