تازہ تر ین
nawaz shahbaz

زاہد حامد سے استعفی کیوں لیا؟ نواز شہباز اختلافات سامنے آئے، اہم انکشافات

اسلام آباد(نیا اخبار رپورٹ) فیض آبا د دھرنے کو ختم کروانے کے لیے سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد سے استعفیٰ لئے جانے پر مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف ناراض ہوگئے ہیں جبکہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ معاملے کو بات چیت سے حل نہ کرنے اور وزیر قانون کے مستعفی نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے انتہائی اقدام کی دھمکی بھی دےدی تھی۔دوسری طرف سابق وزیر قانون زاہد حامد نے مستعفی ہونے کے بعد نیب کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرنے سے بھی انکار کر دیا جس پر کمیٹی کا اجلاس ہی منسوخ کر دیا گیا۔  ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ فیض آبا دھرنے کے معاملے پر ن لیگ کی قیادت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف دھرنا قیادت اور حکومت کے درمیان طے پانے والے معاہدے سے خوش نہیں ہیں اور ان کا موقف تھا کہ حکومت خود مذاکرات کرتی مقتدر ادارے کےآفیسر کو کیوں ضامن بنایا گیا اور وزیرقانون کے استعفے کی شرط مان کر ایک نئی راہ ہموار کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اتوار کو ہونے والے اعلی سطح کے ایک سے زائد اجلاسوں میں شہباز شریف اور عسکری قیادت سے مشاورت کے بعد مذاکرات کے ذریعے معاملے کو حل کرنے پر اتفاق کیا تھا اور اسی وجہ سے پہلے مرحلے میں ڈی جی رینجرز پنجاب کو آپریشن انچارج بنایا گیا اگر دھرنا قیادت مذاکرات پر آمادہ نہ ہوتی تو پھر ان کے خلاف آپریشن ہو سکتا تھا ،مذاکرات میں عسکری قیادت کا تعاون لینے پر بھی فیصلہ اسی اجلاس میں ہوا تھا کیونکہ اس سے قبل حکومتی مذاکراتی ٹیم سے دھرنا قیادت کے مذاکرات ناکام ہو چکے تھے دھرنے کے معاملے پر سابق وزیرا عظم نواز شریف آج تک خاموش ہین انہوں نے اس کے حق میں یا مخالفت میں کوئی بیان نہیں دیا تاہم دھرنا دینے والوں کے خلاف ایکشن کے بعد معاملات خراب ہوئے تو وزیرا علی پنجاب شہباز شریف ایکشن میں آئے اور انہوں نے طاقت کا مزید استعمال کرنے کی مخالفت کی اور وزیر قانون کو بھی خود آمادہ کیا کہ وہ استعفے دے دیں جبکہ نواز شریف زاہد حامد کے استعفے کے مخالف تھے اور زاہد حامد نے پیر کو رائے ونڈ میں نواز شریف سے ملاقات بھی کی ہے اور انھیں اپنے موقف سے بھی آگاہ کیا ہے ، زاہد حامد کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے پیر کو نیب کے نئے قانون سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے جس کے چئیرمین خود ہیں اور انہوں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو پیغام بھیجا ہے کہ کمیٹی کی سربراہی انہوں نے رکھنی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کرینگے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv