تازہ تر ین

چئیرمین این۔ایچ۔اے کی پئرولنگ افسروں کو دھمکیاں، نوکری سے فارغ کروا دیا مقتدد حلقوں کا احتجاج

اسلام آباد (مظہر شیخ سے) وزیراعظم پاکستان سے حسن کارکردگی کا ایوارڈ وصول کرنے والے موٹروے پولیس افسر کو چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا چالان کرنا مہنگا پڑ گیا اعلیٰ افسران نے چیئرمین این ایچ اے کا چالان کرنے کی پاداش میں نوکری سے فارغ کر دیا پٹرولنگ افسران کو فرائض کی ادائیگی کا انعام دور افتادہ علاقوں میں تبادلوں کی صورت میں مل گیا۔تیز رفتاری اور نہ رکنے پر بحث و تکرار کرنے والے چیئرمین NHAاشرف تارڑ نے جرمانے کی رقم ادا کرنے کے بعد متعلقہ افسران کی شکایت IGموٹر وے سے کر کے دور افتادہ علاقوں میں تبادلے کروا دئیے افسران کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔تفصیلات کے مطابق 7ماہ قبل29اپریل کی صبح چیئرمین NHAشاہد اشرف تارڑ کی گاڑیGW-971تحت بائی کی طرف جارہی تھی برہان انٹرچینج کے قریب پٹرولنگ آفیسر کے اشارے پر یہ گاڑی نہ رکی پٹرولنگ آفیسرز کے وائرلیس پیغام کے بعد غازی انٹرچینج پر مذکورہ گاڑی کوروک لیا گیا اور قانون کی 2خلاف ورزیوں پر تیز رفتاری اور اشارہ کے باوجود نہ رکنے پر1250روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔گشتی آفیسر ضیا ءاللہ نے اپنی یومیہ رپورٹ میں بھی اس واقعے کودرج کیا چیئرمین NHAکے توہین آمیزرویہ اور دھمکیوں سے بھی آگاہ کیا الٹا چورکوتوال کو ڈانٹے مقولے کے مطابق یہ کہ چیئر مین NHA کے خلاف کارروائی ہوتی الٹا محکمہ نے 28اپریل کو ضیا ءاللہ ان کے ساتھی ذوالفقار علی اور دوسرا چالان کرنے والے افسران امجد علی اور واجدہ بیگم سے واقعے کی وضاحت طلب کر لی گئی ۔جبکہ محکمہ نے شکایت کنندہ کی نشاندہی بھی نہ کی اور تینوں افسران کا فوری طور پر دور افتادہ علاقہ گوادر میں تبادلہ کر دیا گیا اس تبادلے کو پٹرولنگ افسران نے فیڈرل سروسز ٹریبونل میں چیلنج کیا جس کا فیصلہ آنے کے بعد نیشنل ہائی وے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے افسران کو سابقہ پوزیشنوں پر بحال کرنے کی بجائے ضیاءاللہ کا تبادلہ لاہور اور ذوالفقار علی کا فیصل آباد تبادلہ کر دیا گیا جبکہ حیرت انگیز طور پر پٹرولنگ افسر امجد علی جنہوں نے تبادلے کو چیلنج نہیں کیا تھا محکمہ نے اسے اس کی سابقہ پوزیشن پر بحال کر دیا ۔موٹر وے پولیس بالعموم ڈ رائیور حضرات سے ادب و احترام کے ساتھ پیش آتی ہے اور بلا تفریق ڈرائیوروں کو ان کی متعلقہ خلاف ورزیوں پر جرمانہ کرنے کے بارے میں اچھی شہرت رکھتی ہے تاہم وی آئی پی کلچر کے عادی حضرات کو جب جرمانہ کیا جاتا ہے تو وہ شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں جس کی ایک واضح مثال موٹر وے پولیس کی طرف سے NHA کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ کا چالان ہے جس کے بعد مذکورہ افسران اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں واضح رہے کے ماضی میں سابقہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کا بھی لاہور سے اسلام آباد آتے ہوئے چالان ہوا تھا جسکی ادائیگی انہوں نے کی تھی اور موٹر وے پولیس کی کارکردگی کو سراہا تھا ۔شاہد اشرف تارڑ جوکہ NHA کے چیئرمین ہیں ان کو مذکورہ واقعہ میں موٹر وے پولیس افسران کی اپنے خلاف کیے جانے والے چالانوں پر شاباشی دینی چاہیے تھی لیکن اس کے برعکس محکمہ کے سربراہ کی مبینہ طور پر افسران کے خلاف شکایت اور ان کے تبادلے کروانے کے بارے میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv