تازہ تر ین

سجادہ نشین سروس پر کفن باندھ لیںگے ، پیپر نظام الدین کا دبنگ خطاب

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) تحریک لبیک یا رسول اﷲ ﷺ کا دھرنا 8 ویں روز بھی جاری رہا، سخت سردی اور بارش میں بھی شرکاءکا حوصلے بلند اور عزم غیر متزلزل رہا۔ تحریک کے سربراہ خادم حسین رضوی نے شرکاءسے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم اپنے مطالبات پر قائم ہیں، زاہد حامد کی برطرفی تک احتجاج جاری رہے گا دیگر مذہبی جماعتوں کو بھی ہمارا ساتھ دینا چاہئے، حکومت مذاکرات کیلئے وفد بھیج رہی ہے لیکن زاہد حامد کی برطرفی تک ہم بات چیت نہیں کرینگے۔ انہون نے مزید کہا کہ ظفر الحق کی سربراہی میں معاملے کی چھان بین کرنیوالی کمیٹی کیرپورٹ سامنے لائی جائے تا کہ ذمہ داروں کا تعین ہو سکے۔ ادھر درگاہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر نظام الدین جامی بھی دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرکاءپر طاقت کا استعمال برداشت نہیں کرینگے۔ اس حوالے سے وزیر مملکت مذہبی امور پیر امین الحسنات نے گولڑہ شریف میں پیر نظام الدین سے ملاقات کی۔ سجادہ نشین درگاہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف نے کہا کہ اگر طاقت کا استعمال کیا گیا تو سارا حانقا ہی نظام سڑکوں پر نکل آئیگا، حکومت کو افہام و تفہیم سے مسئلے کا حل نکالنا چاہئے، طریقہ کار سے اختلاف تو ہو سکتا ہے مگر تمام اہلسنت اس مسئلے پر ایک ہیں، ہم حکومت وقت کو یہ باور کرواتے ہیں کہ ختم نبوت بل میں تبدیلی کرنیوالوں کے نام سامنے لائے اور انہیں سخت سزادی جائے۔ دوسری طرف مختلف شہروں میں تحریک لبیک کے زیراہتمام دھرنوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور سے سپیشل رپورٹر کے مطابق فیصل چوک سے پولیس نے تحریک لبیک کے 34 سے زائد کارکنوں کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا بعد ازاں جنہیں پنجاب حکومت کی ہدایت پر رہا کر دیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv