تازہ تر ین
jahangir tareen

ٹرسٹ ٹریڈ کے مطابق جہانگیر ترین تاحیات منافع کے حقدار، برطانوی میڈیا

لندن/اسلام آباد (اے این این ) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما حنیف عباسی نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ انھوں نے مبینہ طور پر 2013 میں انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں اپنے گوشواروں میں اپنی آف شور کمپنی کا ذکر نہیں کیا اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے اس کے جواب میں نومبر 2016 میں سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے بیان میں جہانگیر ترین نے یہ موقف اختیار کیا کہ ان کے خودمختار بچے ایک ٹرسٹ کے تحت آف شور کمپنی کے بینیفشری ہیں اور جہانگیر ترین کا اس ٹرسٹ میں کوئی بینیفیشل انٹرسٹ یا فائدہ نہیں، وہ صرف اس ٹرسٹ کے سٹلر ہیں اس لیے قانونی طور پر ان کے لیے ضروری نہیں کہ وہ کاغذات نامزدگی میں اس ٹرسٹ یا جائیداد کا ذکر کریں۔ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق اس پوری ٹرسٹ ڈیڈ کا جائزہ لیاگیاہے جو کہ جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں جمع کروائی۔ سٹلر یعنی جہانگیر ترین اور ٹرسٹی ایچ ایس بی سی گائیرزیلر ٹرسٹ کمپنی کے درمیان پانچ مئی 2011 کو ہونے والے اس ٹرسٹ ڈیڈ کے شیڈول تھری کے مطابق جس وقت اس ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کیے گئے اس وقت صرف جہانگیر ترین اور ان کی اہلیہ اس ٹرسٹ کے تاحیات ڈسکریشنری بینیفشری تھے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹرسٹ ڈیڈ کے تحت سٹلر یعنی جہانگیر ترین کے پاس اختیار تھا کہ وہ کسی کو بھی اس ٹرسٹ میں لائف ٹائم بینیفشری کی حیثیت شامل کریں یا ہٹا دیں لیکن ایسا کرنے کے لیے انہیں تحریری طور پر ٹرسٹی یعنی ایچ ایس بی سی گائیرزیلر ٹرسٹی کو آگاہ کرنا ہو گا اگر جہانگیر ترین نے اپنے بچوں کو بعد میں اس ٹرسٹ میں لائف ٹائم بینیفشری کی حیثیت سے شامل کیا ہے تو اس کا ان کے پاس تحریری ریکارڈ ہونا چاہیے۔ جہانگیر ترین کے وکیل سکندر مومند سے رابطے کرنے کی کوششیں تو کامیاب نہ ہو سکیں لیکن انہیں بذریعہ وٹس ایپ یہ سوالات بھجوائے گئے کہ ٹرسٹ ڈیڈ میں جہانگیر ترین کو لائف ٹائم بینیفشری ظاہر کیا گیا ہے، تو کیا ٹرسٹ ڈیڈ جہانگیر ترین کے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے اس بیان کی نفی نہیں کرتا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ خود نہیں بلکہ ان کے خود مختار بچے ایک ٹرسٹ کے تحت آف شور کمپنی کے بینیفشری ہیں؟ ان سے مزید یہ پوچھا گیا کہ کیا جہانگیر ترین نے اپنے بچوں کو ٹرسٹ ڈیڈ پر دستخط کرنے کے بعد، لائف ٹائم بینیفشری کی حیثیت سے شامل کیا؟ ٹرسٹ ڈیڈ کے مطابق ایسا کرنے کے لیے ٹرسٹی یعنی ایچ ایس بی سی گائیرزیلر ٹرسٹ کمپنی کو تحریری طور پر آگاہ کیا جانا ضروری تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv