تازہ تر ین

احتساب بلا امتیاز ہونا چاہئے کوئی قانون سے بالا تر نہیں:قلمکاروں کی رائے


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی توصیف احمد خان نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں طے پاگیا کہ انتخابات نئی حلقہ بندی کے تحت ہونگے، الیکشن اگست میں ہونا ہیں ، اگر آئین سے ہٹ کر کوئی اقدام اٹھانا ہے تو سپریم کورٹ میں ریفرنس بھیجنا پڑیگا، مردم شماری 2008میں ہوناتھی جس کا مطلب ہے کہ موجودہ کے ساتھ سابق حکومت بھی اسکے نہ ہونے کی ذمہ دار ہے، بدقسمتی سے سیاستدانوں پر اسٹیبلشمنٹ حاوی رہتی ہے ، انہیں پوری طرح سے کام کرنے کا موقع نہیں مل پاتا، اسحاق ڈار لندن میں ہسپتال میں لیٹے ہیں، یہاں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہورہے ہیں تو کیا وزیرخزانہ کو اشتہاری قرار دیا جائیگا، وزیراعظم اسحاق ڈار کو مختلف کمپنیوں کی سربراہی سے تو الگ کررہے ہیں تاہم لگتا ہے کہ انہیں وزارت سے نکالتے ہوئے ہاتھ جلتے ہیں، پاکستان میں ایک طبقہ ایسا ہے جس نے ملک اور قوم کو اندھیروں میں رکھنے کا تہیہ کررکھا ہے، یہاں بڑے چوروں کو سلیوٹ اور سائیکل چوری کرنےوالا رول دیا جاتا ہے ، سینئر صحافی خالد چوہدری نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانا خوش آئند ہے ، مردم شماری عدالت کے حکم پر ہونی ہے تو سیاستدان کیا کررہے ہیں، الیکشن بروقت ہوتے نظر نہیں آتے ، تاریخ بتاتی ہے کہ سیاستدانوں کو پہلے دن سے ہی کام نہیں کرنے دیاگیا، حدیبیہ کیس 94میں سامنے آیا، پھر دس سال بعد سامنے آیا، اب پھر اسے اٹھایاگیاہے ، اس طرح کے معاملات ہونگے تو عدلیہ پر سوالات تو اٹھیں گے، سیاستدان ، فوج اور عدلیہ تینوں نے ہی ہمیشہ عوام سے کھلواڑ کیا ہے، پیراڈائز میں کئی بیوروکریٹس ، صنعتکاروں ، سیاستدانوں کے نام آئے ہیں ، تاہم بعض نام ایسے ہیں کہ اس لیکس کو 10سال بعد بھی نہیں کھولا جائیگا، کیا یہاں احتساب صرف سیاستدان کا ہوگا، پرویز مشرف ملک سے بھاگا ہوا ہے اسکا ریڈ وارنٹ کیوں جاری نہیں کیا جاتا ، جب مخصوص احتساب ہوگا تو پھر اصل کیسز پر بھی لوگ انگلیاں اٹھائیں گے، اصغر خان کیس پر تاخیر سے ہی سہی فیصلہ آگیا تو پھر اس پر عمل کرنے کے بجائے دوبارہ سرد خانے میں کیوں ڈال دیاگیا، عدالت وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری ، وزیر قانون کو کورٹ میں بلائے اور تاریخ دے کہ فلاں تاریخ کو نجفی رپورٹ لیکر حاضر ہوں، محض تاریخیں دینے اور حکومتی جواز سنتے رہنا تو کوئی بات نہیں ہے ، آج حسن ناصر شہید کی برسی ہے جسے آمر ایوب نے شاہی قلعہ میں قتل کرایاتھا، اسے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ، سینئر صحافی طاہر ملک نے کہا کہ ہمارے یہاں تاثر دیاجاتا ہے کہ سیاستدان کمزور ہیں آپس میں لڑتے جھگڑتے ہیں ، اگر سیاستدان کو سکون سے کام کرنے دیا جائے تو وہ عوام کے مسائل حل کرسکتے ہیں، مشترکہ مفادات کونسل اجلاس کی ایک نسشت میں بڑا مسئلہ حل کیاگیا جو ایک مثال ہے ، انصاف کی فراہمی میں وقت کی خاص اہمیت ہوتی ہے ، انصاف کا مقصد کسی کو فائدہ یا نقصان پہنچانا ہو تو اسے انصاف نہیں کہا جاسکتا، ملک کو سب ادارے ملکر چلاتے ہیں ، صرف 15ججز ملک کو نہیں چلا سکتے ، بدقسمتی سے سارے ملک کو عدالتوں کے چکر میں ڈال دیاگیا ہے جس کا ذمہ دار افتخار چوہدری ہیں جو ہر وقت بریکنگ نیوز بناتے رہتے تھے، سینئر تجزیہ کار امجد سلیم منہاس نے کہا کہ جمہوری طاقتوں کو اپنا کردار اداکرنے کیلئے وہ جگہ نہیں دی جاتی جو آئینی تقاضہ ہے، سیاستدانوں کو موقع دیا جائے تو وہ کام کرسکتے ہیں، ان کیخلاف منفی پروپیگنڈا زیادہ ہوتا ہے ، سیاستدانوں اور عوام نے جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں ، یہ لڑائی اب بھی جاری ہے ، تاہم ہم مثبت سمت آگے بڑھ رہے ہیں، احتساب بلاامتیاز ہوناچاہئے کسی کو قانون سے بالاسمجھا جائے تو اس سے کرپشن بڑھتی ہے ، عوام کی منتخب حکومتیں یہاں سارا وقت خوف میں گزارتی ہیں اس طرح کے حالات ختم ہونا چاہئیں، بڑی سیاسی پارٹیوں کو کمزور کیا جارہاہے ، کسی کو بنایاتو کسی کو توڑا جارہاہے ، ملک میں بحران بڑھتا جارہاہے ، عدالت کے فیصلے آنے سے بحران کم نہیں ہوتا ، بلکہ مزید بڑھ جاتا ہے ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv