تازہ تر ین

”تحریک عدم اعتماد “تمام اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ فیصلہ ،نیا سیاسی بھونچال

کراچی(ویب ڈسک) ایم کیوایم، پی ٹی آئی، فنکشنل لیگ اور(ن)لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے اراکین ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کے خلاف متحد ہوگئے ہیں۔ حزب  اختلاف نے ڈپٹی اسپیکر کے رویے سے تنگ آکر ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔آج ہونے والے اجلاس میں شہلا رضا اراکین اسمبلی سے الجھ پڑیں اور کہا کہ اپوزیشن ارکان خاموش ہوکر بیٹھیں ورنہ میں اپنے اختیارات استعمال کروں گی مجھے اپنے اختیارات کا علم ہے۔اجلاس کے دوران شہلا رضا نے نصرت سحرعباسی کو توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد نصرت سحر عباسی نے شہلا رضا کے خلاف احتجاج کیا۔ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کسی ممبر کو اس حوالے سے کوئی شکایت نہیں صرف نصرت سحر عباسی کو ہے۔ شہلا رضا کے رویے پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv