تازہ تر ین
yadaw

پاکستان دشمن کلبھوشن یادیو کو بڑی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکی بیوی کوملاقات کی پیشکش کردی، کلبھوشن کی بیوی کوانسانی بنیادوں پرملنے کی دعوت دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انسانی بنیادوں پربھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکی بیوی کوملاقات کی پیشکش کردی۔ کلبھوشن کی بیوی کوپاکستان بلا کرملاقات کی دعوت دی گئی ہے۔دفترخارجہ نے وربیل نوٹ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کردیا ہے۔ واضح رہے بھارتی فوج کے کمانڈراور بھارتی خفیہ ایجنسی کے جاسوس کلبھوشن یادیو کوپاکستانی سکیورٹی اداروں نے 3مارچ 2016ءمیں گرفتارکیا تھا۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن نے گرفتاری کے دوران اپنے ویڈیوبیان میں پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث ہونے کااعتراف کیا تھا۔بھارت کی درخواست پرعالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کی رہائی اور سزائے موت کے خلاف کیس بھی چل رہاہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv