تازہ تر ین
lahore police

وردی نئی ، جرسی ، جیکٹ پرانی پنجاب پولیس کے انوکھے کام

لاہور (خصوصی رپورٹ)سردیوں میں پنجاب پولیس کو جیکٹ کی فراہمی مشکل ہوگئی، اہلکاروں کو پرانی جرسی اور جیکٹ پہن کر ڈیوٹی کرنے کے زبانی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، دسمبر کے پہلے ہفتے میں وارمر دیئے جائیں گے۔ وارمرز کی تیاری کیلئے ایکسل کمپنی کو ٹھیکہ دیدیا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کیلئے ایک لاکھ 35 ہزار وارمرز تیار ہوں گے ایک وارمر کی قیمت پانچ سو روپے تک ہوگی۔ پنجاب پولیس کی وردی کی تبدیلی کے بعد جیکٹس کو بھی تبدیل کرکے نئی جیکٹس دی جانی تھیں جس کے لیے ٹینڈر میں چار کمپنیوں نے حصہ لیا گیا اور ان کے دیئے گئے سیمپل مسترد ہوگئے تھے۔ لیارٹری کی جانب سے سمیپل کی منظوری کے بعد فنانشل ٹینڈر ہوگا اور کم ریٹ دینے والی کمپنی کو ٹھیکہ دیا جائے گا۔ انسپکٹر سے لیکر اعلیٰ افسر کیلئے جرسی بھی بنوائی جائیں گی جس کے لیے کالے رنگ کی جرسی اور الیوگرین بیجز ہوں گے جو کہ جلد تیار کرالی جائے گی۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv