تازہ تر ین
moosharf

پرویز مشرف کوایم کیوایم اور پی ایس پی گرینڈ الائنس کا سربراہ بنائے جانے کاامکان

لاہور(ویب ڈسک): آل پاکستان مسلم لیگ کے صدرجنرل (ر)پرویز مشرف کوایم کیوایم اور پی ایس پی گرینڈالائنس کاسربراہ بنائے جانے کاامکان ہے،سابق صدرپرویزمشرف آج شام کوپریس کانفرنس اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدرمملکت اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کے پی ایس پی اور ایم کیوایم کے نئے گرینڈالائنس کا سربراہ بنائے جانے کاامکان ہے۔گرینڈالائنس میں ملک کی دیگرسیاسی جماعتیں بھی شمولیت اختیارکریں گی۔ گرینڈالائنس کو ملکی سطح تک پھیلایا جائے گا۔سیاسی ماہرین کاکہناہے کہ سابق صدرپرویز مشرف آئندہ عام انتخابات میں بھی گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم سے حصہ لیں گے۔آئندہ عام انتخابات کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتیں بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔پرویز مشرف کی سربراہی میں بننے والے گرینڈ الائنس میں ایم کیوایم ، پی ایس پی ،فنکشنل لیگ، ق لیگ سمیت دیگر سیاسی دھڑے بھی شامل ہوں گے۔واضح رہے آج ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی کی اعلیٰ قیادت فاروق ستار اور مصطفی کمال نے کراچی کے عوام کے وسیع ترمفاد میں ملکرچلنے کافیصلہ کیاہے۔جس کے تحت دونوں جماعتیں اپنی شناخت برقراررکھتے ہوئے گرینڈ الائنس تشکیل دیں گی۔ فاروق ستاراور مصطفی کمال کی مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد سابق صدرپرویز مشرف بھی آئندہ کی سیاسی صورتحال اور پارٹی مستقبل سے متعلق پریس کانفرنس کریں گے۔تاہم پرویز مشرف کو ممکنہ گرینڈالائنس کاسربراہ بنائے جانے کیلئے گزشتہ ایک سال سے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔پرویز مشرف کو ایم کیوایم اور پی ایس پی کاالائنس بننے کے فوری یا بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیش نظرکچھ عرصے بعد گرینڈ الائنس کاسربراہ بنایا جاسکتا ہے۔ پرویز مشرف کی قیادت میں ق لیگ ، ایم کیوایم ، پی ایس پی قیادت سمیت دیگرسیاسی دھڑوں کوبھی گرینڈالائنس کا حصہ بننے میں کوئی اعتراض نہیں۔بعض اطلاعات کے مطابق ایم کیوایم اور پی ایس پی اتحادکاسربراہ سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد کوبھی بنایاجاسکتاہے جبکہ پرویز مشرف کوگرینڈالائنس کاسربراہ بنائے جانے کاامکان ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv