تازہ تر ین

خان پور: لڑکی سے اظوا کے بعد ز ےادتی پولیس کا مقدمہ کیلئے رشوت کا مطالبہ

خان پور(رپورٹ :میاں مجیب اللہ سے)متاثرہ خاندان کا خبریں ہیلپ لائن کو فون، خبریں ہیلپ لائن متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئی، با اثر شخص کی جوان سالہ لڑکی کو گن پوائنٹ پر اغوا کرکے زیادتی ،زبردستی نکاح فارم پر دستخط کرا لئے ،پولیس کی جانب سے مقدمہ درج ،مزید رشوت نہ ملنے پر ملزمان سے بھاری رشوت لے کر مقدمہ خارج ،متاثرین ملزمان کی گرفتاری کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ،آرپی او بہاولپور اور ایس پی انوسٹی گیشن رحیم یار خان سے بھی کوئی انصاف نہ مل سکا ،خبریںہیلپ لائن ٹیم متاثرہ کے گھر پہنچ گئی ۔تفصیل کے مطابق تھانہ تبسم شہید کے علاقہ چک 169/7Rکی رہائشی جواں سالہ صائمہ بی بی دختر فدا حسین 4ماہ پہلے رات کی تاریکی میں رفع حاجت کے لئے اپنے گھر کے باہر جیسے ہی فصلوں میں گئی تو علاقہ کے بااثر درندہ صفت شخص اللہ ڈینہ نے اپنے دیگر 2نا معلوم ساتھیوں کی مدد سے گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا اور ایک کار میں سوار کر کے چولستان میں ایک مکان پر لے گئے جہاں نا معلوم کی نگرانی میں بااثر شخص اللہ ڈینہ نے صائمہ بی بی کو درندگی کا نشانہ بنایا اور پھر زبردستی گن پوائنٹ پر نکاح کرانے کے لئے ایک نکاح خواں کو لایا گیا جو ایک دفعہ تو زبر دستی نکاح کا معاملہ دیکھ کر انکاری ہو کر چلا گیا مگر پھر اسے 28ہزار رشوت دیکر متاثرہ صائمہ بی بی کے نکاح فارم پر زبر دستی دستخط لیئے گئے ۔درندگی کی شکار صائمہ بی بی موقع پا کر ظالم شخص کے چنگل سے بھاگ کر اپنے گھر پہنچ گئی جس نے اپنے والد فدا حسین کو اپنے ساتھ ہونیوالا واقع بتلایا تو اس نے تھانہ تبسم شہید اپنی بیٹی کو لیکر مقدمہ کے اندراج کے لئے گیا تو پولیس نے بااثر شخص کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے صاف انکار کر دیا ۔اس واقعہ کی رٹ پٹیشن صائمہ بی بی نے سیشن کورٹ لیاقت پور میں دائر کی تو عدالت نے پولیس کو فوری طور پر مقدمہ نمبر 180/17 ،بجرم 365,376 ت پ درج کرنے کا حکم دیا لیکن تھانہ تبسم شہید میں تعینات اے ایس آئی منیر خان نے مقدمہ کے اندراج کے لئے 30ہزار روپے ،محرر تھانہ کے خرچہ کے نام پر 35سو روپے اور میڈیکل کرانے کے لئے 2ہزار وصول کر کے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا لیکن پھر ملزمان کی گرفتاری کے لئے مذکورہ تھانیدار نے صائمہ بی بی کے والد فدا حسین سے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کر لی ۔ملزمان کی عدم گرفتاری اور انصاف کے حصول کے لئے متاثرہ خاندان نے خبریںہیلپ لائن پر کال کی جس پر خبریںہیلپ لائن کی ٹیم متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئی ۔جہاں پر متاثرہ صائمہ بی بی نے خبریں کو بتا یا کہ میرے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے بیان لیے اور دیگر کئی جگہوں پر پولیس آفیسران نے میرے بیان لیے لیکن مجھے کسی پولیس آفیسر نے انصاف فراہم نہ کیا ،،جہاں پر ہم کاکسی زمیندار کے اہاں کاشتکاری کرتے تھے اپنی پکی ہوئی فصل ان ظالم ملزمان کی وجہ سے چھوڑ کر بھاگ آئے اور یہاں پر بستی رفیق کلہوڑا میں رہائش اختیار کر لی۔انہوں نے مزید بتایا کہ جس پولیس آفیسر کے پاس جاتے ہیں وہ یہی کہتا ہے کہ آپ آجائیں ہم آپ کی ان ملزمان سے صلح کرادیتے ہیں۔صائمہ بی بی کے والد فدا حسین نے کہا کہ ملزمان میری بچی کو دوبارہ اغوا کرنا چاہتے ہیں ہم بے بس لوگ ہیں ہمیں خبریں کے توسط سے مدد اور انصاف مہیا کیا جائے،، جہاں متاثرہ صائمہ بی بی اپنے والد فدا حسین اور والدہ زاہدہ بی بی و دیگر اہل علاقہ و رشتہ دار وں نے پولیس تھانہ تبسم شہید کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔متاثرین نے اپنے ساتھ ہونیوالی زیادتی اور ظلم کی داستان سنائی اور خبریںہیلپ لائن کے توسط سے پولیس کے اعلی حکامسے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ خبریں نے جب تفتیشی ASI منیر خان سے رابطہ کیا تو اس نے کہا کہ مقدمہ ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان کے نوٹس میں دے کر خارج کیاہے اور ان کے نوٹس میں ہے،،خبریں نے جب ایس ایچ او تھانہ تبسم شہید لیاقت پور چوہدری ممتاز احمد ججہ سے رابطہ کیا تو اس مثل منگواکر چیک کیا تو بتایا کہ مقدمہ 28/08/2017 کو خارج ہوچکاہے۔آپ ان لوگوں کو میرے پاس بھیجوائیں میں دیکھ لیتا ہوں،خبریں نے جب ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان شاہنواز چاچڑ سے رابطہ کیا تو انہوں نے اپنا موبائل اٹینڈ نہ کیا،،ویٹس اپ پر مکمل تفصیل بھیجی لیکن انہوں نے پڑھنے کے بعد کوئی جواب نہ دیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv