تازہ تر ین
sood

لڑکیوں کو شادی کا جھانسا دیکر زیادتی کرنے والا سود خور گرفتار

علی پور (سٹی رپورٹر) علی پور زیادتی کیس سودخور شہزاد شادی کا جھانسہ دے کر کئی لڑکیوں کی عزتیں برباد کر چکا ہے۔ ذرائع، لڑکی کو ہر صورت تحفظ فراہم کریں گے۔ ایس ایچ او سٹی، ڈی پی او مظفرگڑھ نے جلد تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیل کے مطابق خبریں ہیلپ لائن کی خصوصی کاوش سے سودخور بلیک میلر شہزاد احمد شیخ کی گرفتاری کے بعد سنسنی خیز انکشافات سامنے آیا ہے۔ انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق پولیس تفتیش میں ملزم شہزاد نے (ث) سے زیادتی اور رقم بٹورنے کا اقرار جرم کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کا موبائل فون بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔ تاکہ زیادتی کے بعد ویڈیو اور لڑکی کو فون کر کے ریکارڈ حاصل کیا جا سکے جبکہ انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق ملزم شہزادنے دوران تفتیش دیگرز کئی لڑکیوں کو اپنے عشق کے جال میں ان کی عزتیں برباد کرنے اور ان سے بھی بلیک میل کر کے بھاری رقم بٹورنے کے انکشافات کیے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک لڑکی سے زیادتی کرتا رہا اور شادی کرنے کا جھانسہ دیا۔ شادی نہ کرنے پر لڑکی نے خودکشی کی کوشش کی لیکن ملزم شہزاد نے اپنے اثرورسوخ سے معاملہ کو دبا دیا اور پولیس تک معاملہ کو نہ جانے دیا گیا۔ شہزاد انتہائی سفاک اور ظالم ہے اور اسنے علی پور میں لڑکوں کا گروہ بنایا ہوا ہے جوکہ مختلف پڑھی لکھی دیگر لڑکیوں کو عشق کے جال میں پھنسا کر ان کی عزتیں لوٹتے ہیں اور خفیہ کیمروں کے ذریعہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کر کے لاکھوں روپے بٹورتے ہیں جبکہ سود کا دھندا بھی کرتے ہیں دبئی تک سود کا نیٹ ورک پھیلا ہوا ہے۔ اس خبر پر ڈی پی او مظفر گڑھ اویس احمد نے ایس ایچ او سٹی کو لڑکی ثمرین کو تحفظ دینے کا حکم جاری کیا ہے اور ملزم شہزاد کے تمام کرتوتوں بارے تفتیش اور حقائق پر تشویش مکمل کر کے ثبوت عدالت میں بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او سٹی علی پور عمار یاسر نے ”خبریں“ کو بتایا کہ لڑکی کو اگرچہ دھمکیاں دی جا رہی ہیں تو تھانے میں درخواست دیں۔ ملزمان کو گرفتار کر کے سخت کارروائی کریں گے کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔ دوسری طرف لڑکی کے شیخ عابد نے بتاای کہ ہم خبریں کے شکرگزار ہیں جس کی وجہ سے ہماری سنی جا ریہ ہے اور ظالم کے خلاف آواز اٹھانے کا حوصلہ ملا ہے۔ ہر ظلم کا شکار لڑکی (ث) نے بتایا ہمیں بھاری رقم کی آفر ہو رہی ہے لیکن اپنی عزت کا سودا کسی صورت نہ کرونگی اس طرح کے سفاک شخص کو سرعام چوک پر پھانسی پر لٹکایا جائے۔زیادتی کیس میں ملوث ملزم کا پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ سے 3 دن کا مزید ریمانڈ حاصل کرلیا۔ جبکہ پولیس کو ڈی اے این ٹیسٹ کرانے کا حکم بھی دیدیا ہے۔ اس سے پہلے لیڈی ڈاکٹر نے ملی بھگت سے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv