تازہ تر ین
asfand wali

بلوچستان کے پشتون علاقوں کو خیبر پختونخوا کے ساتھ ملا کر ایک صوبہ بنائیں گے، اسفند ولی

پشین (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ کوئی خوش ہوتا ہے یا ناراض سب سن لیںفاٹا کے خیبرپشتونخوا میں انضمام کے بعد ہم شمالی و جنوبی پشتونخوا کو ایک کر کے ملک میں پشتونوں کی ایک ایسی وحدت بنائیں گے جس کے سامنے پھر پنجاب کی بھی ایک نہیں چل سکے گی، ہم نے 2008ءمیں زرداری کے ساتھ اتحاد کیا تو ہم سرزمین اور صوبوں کےلئے بہت کچھ لے کر آئے، نواز شریف کے اتحادی بتائیں انہوں نے اتحادیوں سے کیا حاصل کیا، افغانستان وپاکستان میں قیام امن کا ایک دوسرے سے گہرا تعلق ہے، میں افغان تھا افغان ہوں اور افغان رہوں گا، اس پورے خطے کا امن افغانستان سے بہت گہرا تعلق رکھتا ہے، افغانستان میں جب تک امن نہیں آئےگا کوئی طاقت یہاں امن نہیں لاسکتی اس سلسلے میں چین کو سہولت کار کی بجائے ضامن کی حیثیت سے آگے آنا ہوگا پاکستان اور افغانستان کے مابین اعتماد کا فقدان ہے۔ وہ بروز جمعہ تاج لالہ گراﺅنڈ پشین میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ پشتون تاریخ کے انتہائی نازک دور سے گزر رہے ہیں پشتونوں کا اتنا خون بہاہے کہ دونوں عالمی جنگوں میں بھی اتنا خون نہیں بہا مگر آج بھی بہت سی قوتیں پشتونوں کے خون کی پیاسی ہیں ان کی بھوک اب بھی نہیں مٹی اور وہ مزید خون بہاناچاہتی ہیں اور پشتونوں پر بدستور ایک جنگ کے سائے منڈلارہے ہیں، باچاخان کی سیاست ہی میری وراثت ہے میری وراثت قصہ خوانی، ٹکر اور بابڑہ کے شہداءہیں یہ ایسی وراثت ہے کہ دنیا میں کسی بھی قوم کو ایسی وراثت نہیں ملی، ہمیں ایسی سیاست پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے میںپشتونوں کو نظر انداز کرنے کا انجام نواز شریف نے دیکھ لیا پاک چائنہ اکنامک کوریڈور منصوبے کا اعلان ہوا تو جو پہلی میٹنگ ہوئی اس میں جو بریفنگ دی گئی اس کے فوراً بعد میں نے یہ سوال اٹھایا کہ یہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور ہے یا پھر چائنہ پنجاب اکنامک کوریڈور ہے کیا اس میں پشتونوں کا کوئی حصہ نہیں ہمیں اس وقت بتایا گیا کہ پہلی ترجیح مغربی روٹ ہے ژوب قلعہ سیف اللہ اور کچلاک میں روٹ پر انڈسٹریل زون بنائے جائیں گے اور میرے ساتھ اس کا وعدہ بھی کیا گیا مگر بعد میں نواز شریف اس سے مکر گئے اور اس کا انجام بھی سب نے دیکھ لیا پشتونوں کے بچوں کے منہ سے نوالہ چھیننے والے نواز شریف نے رہبر تحریک خان عبدالولی خان کے ساتھ پشتونخوا صوبے کا وعدہ کیا تھا مگر بعد میں اس سے مکر گئے اور جب وہ پشتونوں کے ساتھ کئے گئے وعدے سے مکر گئے تو انہیں جدہ میں جا کر پناہ لینی پڑی آج ایک بار پھر وہ سی پیک کے معاملے پر پشتونوں کے ساتھ کئے گئے وعدے سے مکر گئے ہیں اور اس بات تو انہیں جدہ میں بھی جگہ نہیں مل رہی اور کہا جارہا ہے کہ ان کی جگہ اڈیالہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 2008ءکے الیکشن میں کامیابی کے بعد آصف زرداری کے ساتھ اتحاد کیا اور اس اتحاد کے نتیجے میں میں نے پشتونوں کو ان کی شناخت دیتے ہوئے انہیں صوبے کا نام دیا اور اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو اختیارات دیئے آج نواز شریف سے اتحاد کرنے والے مذہبی و قوم پرست رہنماءبتائیں کہ وہ اتحادیوں سے اس سرزمین کے لئے کیا لے کر آئے ہیںیا الٹا ان کے اتحادی ہماری سرزمین کے وسائل لوٹ کر لے جارہے ہیں ان کو پشتون قوم کے سامنے ان سب کا حساب دینا ہوگا۔ اس وقت ملک کے اندر پشتون کئی حصوں میں تقسیم ہیں شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ نوا ز شریف کے تمام وعدوں کو تکمیل تک پہنچائیں گے ہم کہتے ہیں کہ ان کا ایک وعدہ تو فاٹا کا خیبرپشتونخوا کے ساتھ انضمام کا بھی تھا فاٹا خیبرپشتونخوا میں ضم ہو کر رہے گا اور میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ فاٹا ضرور خیبرپشتونخوا کا حصہ بنے گا اور مخالفین کی ایک آنکھ روئے گی اور ایک آنکھ ہنسے گی ۔ اس وقت فاٹا کے انضمام کے حوالے سے فاٹا کے عوامی نمائندے اور ملک کی تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں سوائے دو لوگوں کے جن سے میں یہ پوچھتاہوں کہ انہیں فرنگی کی کھینچی گئی لکیروں کی وراثت کب سے مل گئی ہے اور آج میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ فاٹا خیبرپشتونخوا انضمام کے بعد ہم شمالی اور جنوبی پشتونخوا کو ایک کر کے ملک میں پشتونوں کی ایک ایسی وحدت بنائیں گے جس کے سامنے پھر پنجاب کی بھی ایک نہیں چل سکے گی۔ فاٹا کی مخالفت کرنے والے مذہبی جماعت کے لوگ یہ کہتے ہیں کہ فاٹا کا انضمام امریکہ کا ایجنڈا ہے اوروہ ہمیں امریکی ایجنٹ کہہ رہے ہیںحالانکہ فاٹا کے انضمام کا فیصلہ وفاقی حکومت کی کابینہ کا بھی ہے اگر یہ امریکہ کا ایجنڈا ہے تو مولاناصاحب اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسی حکومت سے علیحدگی کیوں اختیار نہیں کرتے جو امریکی ایجنڈے پر چلتی ہو۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv