تازہ تر ین
nisar shabaz

شہباز، نثار کا بڑی قوتوں سے رابطہ، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ)سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی بعض اداروں پر کڑی تنقید کے باوجود وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مقتدر قوتوں کے ساتھ معاملات کو بہتر بنانے کے لئے پس پردہ رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم ایک اہم شخصیت سے ان کی ملاقات کی کوشش ابھی تک کامیاب نہیں ہوئی۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ اہم عہدے پر فائز ایک شخصیت گزشتہ دنوں لندن میں سابق وزیرا عظم نواز شریف سے ملی تھی جہاں ان کی ان سے دو گھنٹے تک ملاقات ہوئی اور نواز شریف سے درخواست کی گئی کہ وہ مفاہمت کی پالیسی کی طرف آئیں محاذ آرائی سے ملک کو نقصان ہوگا نواز شریف کا موقف تھا کہ وہ ریاستی اداروں کو ہر گز خلاف نہیں مگر ان کے ساتھ زیادتی کی گئی اس لئے وہ ہمیشہ کے لئے نظام کو درست کرنا چاہتے ہیں چاہے وہ جیل ہی کیوں نہ چلے جائیں یہ بھی کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کی طبیعت بہتر ہوتے ہی پاکستان واپس آئیں گے تاہم انصاف کے موجودہ نظام سے ہر گز مطئمن نہیں ہیں اس لئے ان کی اور مریم نواز کی پالیسی اس حوالے سے جارحانہ ہے جبکہ دوسری طرف وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ، ان کے بیٹے حمزہ شہباز اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پس پردہ کوششوں اور رابطوں میں مصروف ہیں تاکہ کسی طرح یہ حکومت اپنی مدت پوری کر لے اور موجودہ جمہوری نظام کو کوئی خطرہ نہ ہو اس حوالے سے انہوں نے بعض اہم ملاقاتیں بھی کی ہیں تاہم راولپنڈی کی ایک اہم شخصیت سے ان کی ملاقات کی کوششیں ابھی تک بار آور ثابت نہیں ہوئی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv