تازہ تر ین
police

ملزموں کی متاثرین کو تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں پولیس پکرنے میں ناکام

مظفر گڑھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ شہید سلطان کے علاقہ میں بہن کی آنکھیں نکالنے اور پاﺅں کاٹنے کا واقعہ پولیس ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود سرعام دندناتے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام۔ بااثر ملزم خاندان کی تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں متاثرہ خاندان آبائی گھر اور جائیداد لاوارث چھوڑ کر ملتان میں کرایہ کے مکان پر رہنے پر مجبور دو وقت کی روٹی، کپڑا سے محروم مظلوم خاندان کے غنڈہ عناصر گھر تک آپہنچے اطلاع پر ایس ایچ او شہر سلطان کی تذلیل اور گالیاں سابق ایس ایچ او سلطان مہر سعید نے ملزم خاندان سے 7لاکھ روپے رشوت لے کر کیس بگاڑ دیا۔ رہی سہی ک سر تفتیشی ڈی ایس پی نے مبینہ سفارش پر 5، 5ملزموں کو بے گناہ قرار دے کر پوری کردی۔ متاثرہ خاتون شریفاں بی بی کی دہائی پولیس گردی اور بااثر ملزموں کی دھمکیوں سے عدم تحفظ کا شکار خاندان کی کال پر خبریں ٹیم مظلوم خاندان کے گھر پہنچ گئی۔ متاثرہ خاتون شریفاں بی بی اور اس کے بیٹے محبوب نے روتے ہوئے خبریں کو بتایا کہ ملزمان افضل وغیرہ کو شبہ تھا کہ اس کے بیٹے محبوب نے اپنی ماموں زاد آسیہ دختر افضل کو اس کی معاونت سے اغواءکیا ہے۔ جس کی جس کی رنجش پر یکم نومبر 2016کو ملزمان اسلم سگو خلیل حمید افضل، منیر، رسول بخش، محمد الطاف، غلام عباس سانولی اور عزیز مائی زوجہ افضل سگو نے اسے کوٹلہ سے زبردستی اغواءکیا۔ اور اپنے گھر لے جاکر محبوس کرکے غائب ہونے والی آسیہ سے متعلق تفتیش شروع کردی۔ ملزموں نے کلہاڑیوں کے وار کرکے اس کے پاﺅں ٹخنوں سے کاٹنے کی کوشش کی رسول بخش نے چھوٹے چاقو کی مدد سے اس کی آنکھیں نکالنے کی کوشش میں زخمی کردی اس کی بیٹی کی اطلاع پر ایس ایچ او ارشد مہدی نے مہر سعید نے پولیس نفری کے ساتھ اسے ملزموں کے گھر سے بازیاب کروا کر ہسپتال منتقل کیا جبکہ موقع پر موجود کسی ملزم کو حراست میں لینے کی تکلیف گوارہ نہ کی۔ شریفاں بی بی کے مطابق علاج معالجہ کا جھانسہ دے کر شہر سلطان پولیس نے اس کی بیٹی نصرت کے سادہ کاغذات پر دستخط انگوٹھے لگوا کر اسے مدعیہ بناکر ایف آئی آر درج کردی۔ ملزموں کی سفاکاننہ کارروائی پر علاقہ میں خوف وہراس اور میڈیا کے شور شرابہ پر سابق ایس ایچ او مہر سعید پر وقوعہ کے تین چار روز بعد رسول بخش الطاف، افضل اسلم سمیت 20سے زائد افراد کو سہولت کاری کے الزام میں حراست میں لے کر تھانہ کو دوکان بنادیا۔ اور فی فرد رہائی پر 50ہزار روپے مبینہ رشوت وصول کی۔ شریفاں بی بی کے مطابق پولیس نے اسلم سے منیر اور افضل کو ملزم جبکہ دیگر کو بے گناہ قرار دے کر چھوڑ دیا۔ پولیس نے مزکری ملزم منیر سگو کو علاقہ میں سرعام دندناتے دیکھ کر بھی گرفتاری سے گریزاں ہے۔ خاتون اور اس کے بیٹے محبوب نے بتایا کہ 7لاکھ رشوت لے کر سابق ایس ایچ او مہر سعید نے اس کا کیس خراب کردیا۔ ڈی پی او کے حکم پر تفتیش کے دوران ڈی ایس پی عرفان بٹ نے 9ماہ تک مقدمہ کی تفتیش کی اور مغویوں کی جانب سے اغوا کے اعتراف کے باوجود بھی 5ملزموں کو چند روز قبل اپنی تفتیش میںبے گناہ قرار دے دیا۔ مفرور مرکزی ملزم منیر سگو تاحال انہیں صرف تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دے رہا ہے بلکہ ان کی آبائی جائیداد پر بھی قابض ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv