تازہ تر ین
sheikh rasheed

تین ماہ کے اندر شریف خاندان پر جھاڑو پھیر دیا جائے گا، شیخ رشید

کوٹ ادو، خانگڑھ، مونڈکا، قصبہ بصیرہ، پل جڑھ رتھیب، اڈالیاقت آباد (نمائندگان خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کوٹ ادو، مظفرگڑھ میں گزشتہ روز مصروف دن گزارا، اس دوران انہوں نے جلسوں، پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر، سپیشل رپورٹر، نمائندہ خبریں کے مطابق عوامی مسلم لےگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شےخ رشےد نے پرےس کلب کوٹ ادو مےں پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 30سے زائد ممبران مسلم لےگ ن کو خےر باد کہنے کےلئے تےار بےٹھے ہیں۔ تےن ماہ کے اندر شرےف خاندان پر جھاڑو پھےردےا جائےگا‘پنجاب مےں مےاں شہباز شرےف اور انکے بےٹے حمزہ شہباز نے لوٹ مارکا بازار گرم کررکھا ہے حدےبیہ پیپرزملز کےس کا فےصلہ آتے ہی شہباز شریف اندر ہوگا‘ قومی خزانے کو لوٹنے والے قوم کے مجرم ہےں‘40سال سے مسلم لےگ ن متبادل قےادت پےدا ہونے نہےں دی‘نواز شرےف نے نااہل ہونے کے بعد اعلان کےا تھا کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی شہباز کو پارٹی کا صدر بنائےں گے‘مگر گھر جاکر انکا ارادہ تبدےل ہوگےا اور پھر مرےم نواز کو اپنا جانشےن بنانے کےلئے متحرک ہوگئے جسکی وجہ سے پارٹی انتشار کا شکار ہے‘امریکی وزےرخارجہ کی پاکستان آمد پر وزےر خزانہ کو باہر بٹھاےا گےا اتنی ذلت برداشت کرنے کے باوجود وہ عہدہ چھوڑنے کےلئے تےار نہےں۔نوازشریف کے بےٹوں کے لندن کے مہنگے ترےن علاقے مےں 8سو کروڑ روپے کے چارفلےٹ ہےں ۔ملک مےں چوروں ،ڈاکوﺅں کی حکومت ہے ۔بےنکوں مےں جعلی اکاﺅنٹ کھلوا کر بینکوں سے قرضے حاصل کرکے ہڑپ کرجاتے ہےں پھر کمپنی کو دےوالےہ قرار دےکر قرضے معاف کرالیتی ہےں‘ان چوروں ڈاکوﺅں کو عوام ووٹ کی طاقت کے ذرےعے مسترد کردےں گے ۔چےن مےںکرپشن پر گولی ماردی جاتی ہے‘ےہاں کرپشن پر حکمران دندناتے پھر رہے ہےں‘ختم نبوت کے حلف نامے پر جان بوجھ کر غلطی کی گئی‘جو ختم نبوت پر ےقےن نہےں رکھتا وہ پاکستان کا وفادار نہیں ہوسکتا‘اب شرےف خاندان رسوا اور برباد ہوگا‘اس موقع پر عوامی راج پارٹی کے چیئرمےن جمشےد دستی اےم اےن اے نے بھی خطاب کےا‘پرےس کانفرنس مےں عوامی مسلم لےگ کے ضلعی صدر رمضان قریشی‘غلام شبےر ساغر‘عبدالغفار قریشی‘اےاز حسےن کھےڑا‘تحرےک انصاف کے ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ‘شےخ عبدالغفار‘عرفان انصاری ‘نوےد چودھری ےعقوب وسےم‘ڈاکٹر زبےر سنبل‘شائستہ خان‘اسلم سنبل‘چودھری اقبال ‘مرزا عبدالغفارودےگر موجود تھے،بعد ازاں عوامی مسلم لےگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شےخ رشےد نے جنرل کونسلر رفیق احمد خان کے گھر ڈنر کیا ،ا س موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماءڈاکٹر شبیر علی قریشی،ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی چودھری عارف ندیم، غےور اشرف،شیخ رضوان،شخ طلحہ بھی موجود تھے۔خانگڑھ سے نامہ نگار،اڈالیاقت آباد سے نمائندہ خبریں کے مطابق شیخ رشید احمد نے خانگڑھ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جوشخص ناموس رسالت کاتحفظ نہیں کرسکا وہ ملک وقوم کاتحفظ کیاکریگا۔ عوامی راج پارٹی کے رہنما چودھری عامرکرامت کی رہائشگاہ خانگڑھ میں دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے شیخ رشیداحمد کاکہناتھا کہ صنعت کار حکمران اور جاگیرداروں نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ اس موقع پر ایم این اے جمشید احمددستی نے کہاکہ مسلم لیگ ن ناکام ہوچکی ہے۔ جبکہ قوم ان لٹیروں ،چوروں کومستردکرچکے ہیں۔پل جڑھ رتھیب سے نمائندہ خبریں کے مطابق مظفرگڑھ سپورٹس گراو¿نڈ میں شیخ رشیداحمد نے ایک بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا پوراخاندان چورنکلا اور نیب کی عدالت میں پھنس چکاہے۔ اورجیل جانے کے ڈر سے لندن بھا گ گیاہے۔ مونڈکا سے نمائندہ خبریں کے مطابق شیخ رشید احمد نے جلسہ سے قبل رہنما پی ٹی آئی و امیدوار صوبائی حلقہ 254 مہر عبدالحسین ترگڑ کی رہائش گاہ پر ظہرانہ کیا اور پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لونگا ۔ اس موقع پر ضلعی صدر پی ٹی آئی نوابزادہ محمد احمد ،امیر بخش خدائی، نہر زین ترگڑ عمران قریشی، حسن شیخ، عابد تھیم زوہیب کوریا حنان گوپانگ اور شفیق رضا بھی موجود تھے۔قصبہ بصیرہ سے نامہ نگار کے مطابق شیخ رشید احمد نے قصبہ بصیرہ میں پی ٹی آئی کے رہنماسردار اکرم خان قلندرانی کی ر ہائشگاہ پر بھی عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔ ایم این اے جمشید احمددستی اورچیئرمین یونین کونسل بصیرہ سردار جہانزیب خان قلندرانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جبکہ بصیرہ میں سرداراکرام خان قلندرانی، مہر مطلوب وڑائچ، علی خان سرانی، ڈاکٹرمظہر اقبال سرانی، حاجی شبیر تھہیم، راشد سیال، محمد حسین کبڑا، طاہر مہے، رائے سجاد ،رائے مرتضیٰ ،منیراعظم قریشی نے بھی استقبال کیا۔
شیخ رشید



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv