تازہ تر ین
accident

کوئٹہ سے تفتان جانیوالی بس کو حادثہ ، 16 مسافر جاں بحق

کوئٹہ (این این آئی)دالبندین کے قریب کوئٹہ سے تفتان جانے والی مسافر بس اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر میں تصادم، جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہو گئی، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دالبندین کے قریب کوئٹہ سے تفتان جانے والی مسافر بس مخ سمت ے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ حادثے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور مقامی افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو دالبندین اسپتال پہنچایا، جہاں نا کافی طبی سہولیات کے باعث زخمیوں کو زمین پر بٹھا کر طبی امداد دی گئی جبکہ 20 سے زائد شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv