تازہ تر ین
zia cpne.jpg

کوئٹہ: اخبار فروشوں کو دھمکیاں، سی پی این ای عہدیداروں کے توجہ دلانے پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیرداخلہ کی طرف سے تحفظ کی یقین دہانی

کوئٹہ (سیاسی رپورٹر) اتوار کی شام جب سی پی این ای کے عہدیداران پیر کی صبح ہونے والی سٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کے لئے مقامی ہوٹل سرینا پہنچے اور خاتون سپیکر بلوچستان اسمبلی کے عشائیہ سے فارغ ہوئے مقامی اخبار فروشوں کا ایک وفد ان سے ملا اپنا مسئلہ بیان کیا کہ انہیں دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں کہ 24 اکتوبر کے بعد وہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں اخبارات کی تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ سی پی این ای کی طرف سے انہیں یقین دلایا گیا کہ ان کا مسئلہ وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری اور وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کو پیش کیا جائے گا اور ان کی حفاظت کا مناسب بندوبست کرنے پر زور دیا جائے گا۔ اتوار کی صبح جب کھنہ جھیل کے کنارے سی پی این ای کی سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس ختم ہو چکا تو بلوچستان کے وزیراعلیٰ ثناءاللہ زہری اور ان کی کابینہ کے ارکان نے سی پی این ای کے وفد کو ظہرانہ دیا اس موقع پر سی پی این ای کے عہدیداران کے علاوہ تنظیم کے مقامی اخبارات کے ایڈیٹروں نے بھی یہی مسئلہ پیش کیا تو وزیراعلیٰ بلوچستان نے یقین دلایا کہ اس قسم کی دھمکیاں بعض لوگ ملک سے باہر بیٹھ کر بھی دیتے رہتے ہیں خود مجھے بھی ایسی دھمکیاں ملتی ہیں لیکن ہم نامعلوم افراد کی طرف سے دھمکیوں کے باعث روز مرہ کا کام ختم نہیں کر سکتے انہوں نے تجویز کیا کہ مقامی اخبارات ایک کمیٹی بنائیں اور ہمارے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سے ملاقات کریں میری مدد کی ضرورت ہوئی تو ہر وقت حاضر ہوں۔ وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے بھی یقین دلایا کہ اکثر دھمکیاں دینے والے ملک سے باہر ہوتے ہیں یہ سلسلہ جاری رہتا ہے لیکن حکومت نے اخبار فروشوں اور اخباری کارکنوں کی حفاظت کا مکمل بندوبست کر رکھا ہے۔ ہمیں دشمن کی چالوں میں نہیں آنا آنا چاہئے اور حکومت کے علاوہ اداروں سے بھی بھرپور مدد لی جائے گی۔ آپ لوگ اپنا کام ذمہ داری سے جاری رکھیں۔ آپ کام نہ کریں یہی تو ہمارے دشمن چاہتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv