تازہ تر ین
imarn khan

شہباز شریف گرفتار ہونے والے ہے ، عمران خان نے بڑی خبر سنادی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی) نواز شریف اور زرداری لوٹ مار کرنے کےلئے فکس میچ کھیلتے رہے۔ اگر ہم پہلے دھاندلی اور پھر پانامہ کے معاملے پر باہر نہ نکلتے تو یہ فکسنگ جاری رہتی۔ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ حکومت کرپٹ انسان کو بچانے میں لگی ہوئی ہے۔ تحریک انصاف، عمران خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بہت اچھی روایت قائم کی اور بکی کے رابطے کا فوراً اپنے ادارے کو مطلع کیا۔ سپاٹ فکسر کو پکڑنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ پیسے لے کر کھیلنا جرم ہے۔ جوئے کو ختم کرنے کےلئے ان میں گھسنا پڑے گا۔ وہ دیکھ لیتے ہیں کون بکتا ہے اور کون نہیں۔ ہوس کا پیٹ کبھی نہیں بھرتا۔ اخلاقیات قوموں کی ہوتی ہے۔ کرپشن اوپر سے شروع ہوتی ہے۔ وزیراعظم کرپشن کرتا ہے نیچے تک کرپشن آتی ہے۔ زرداری کے ساتھ انہوں نے ملکر فکس میچ کھیلا۔ اگر ہم پہلے دھاندلی اور پھر پانامہ پر باہر نہ نکلتے تو یہ پھر فکس میچ کھیلتے رہتے۔ خورشید شاہ پر 50ارب کی کرپشن کا کیس ہے۔ نواز شریف اور زرداری دونوں اربوں روپے لوٹ کر باہر لے گئے۔ زرداری نے سرے محل بیچا، پکڑنے لگے وہ نکل گیا اور پیسے لے گیا۔ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ حکومت کرپٹ انسان کو بچانے میں لگی ہوئی ہے۔ نااہل وزیراعظم کی بیٹی حکمرانی کر رہی ہے۔ احتساب نہ بھی ہو سکے تو فریش اور شفاف الیکشن ضروری ہوگئے ہیں۔ 2013ءقسم کے الیکشن پر عوام گھر پر نہیں بیٹھیں گے۔ سڑکوں پر نکلیں گے۔ ہم الیکشن میں پوری تیاری سے جائیں گے۔ نادرا ان کے ساتھ ملی ہوئی تھی، نواز شریف اور ان کے بچے پکڑے گئے ہیں۔ حدیبیہ کھلے گی تو شہباز شریف بھی پکڑا جائے گا۔ پرویز مشرف نواز شریف کو این آر او نہ دیتے تو اس کے خلاف اوپن اینڈ شٹ کیس تھا۔ نواز شریف اب گیا وہ واپس نہیں آ سکتا۔ ریاض پیرزادہ کو پتہ چل گیا ہے۔ ریاض پیرزادہ اور دیگر ایم این اےز کو پتہ چل گیا ہے کہ نواز شریف انہیں ڈبو دے گا۔ سپریم کورٹ کیس شروع کرے گا تو یہ سب بھاگ جائیں گے۔ 40 ایم این ایز اور ان کے لوگوں کے ہماری پارٹی کے لوگوں سے رابطے ہیں۔ نواز شریف اگر بچتا ہے تو جوڈیشل سسٹم کو دفنا دیں۔ مریم نواز بینیفشر آنر ثابت ہو گئی ہے۔ ن لیگ کا ایک گروپ نواز شریف کو بچانے کےلئے شور مچا رہا ہے۔ میرے علاوہ 4,3 لوگ ہیں جو پی ٹی آئی سنبھال سکتے ہیں۔ ہم پارٹی الیکشن کروانا چاہتے تھے۔ پہلے مسائل آگئے پھر پانامہ آ گیا۔ اب جنرل الیکشن کے بعد الیکشن کروا دیں گے۔ پی ٹی آئی موٹو گینگ کو اپنے اندر نہیں لے گی۔ ان کے لوگ آئیں گے، ہزار ٹکٹ دینے ہیں، فرشتے تو نہیں مل سکتے۔ 4 سالوں میں بہت کچھ سیکھا، نیب طاقتور ہو تو کرپشن نیچے آ جائے گی۔ عدالت نے جو چیزیں ہم سے مانگیں ہم نے دے دیں۔ بنی گالہ، لندن فلیٹس کی منی ٹریل عدالت میں جمع کروا دی۔ عدالت میں ٹھیک کام ہو رہا ہے۔ رپورٹنگ غلط ہو رہی ہے۔ میر شکیل الرحمن جیسے رپورٹنگ میں غلط اعداد و شمار دے دیتے ہیں۔ جو پیسہ ڈکلیئر نہیں کیا اس کا کیا فائدہ ہوگا۔ وہ تو باہر کا پیسہ تھا۔ میں باہر کا پیسہ یہاں لے کر آیا، اس پیسے کو ڈکلیئر کرنے میں نہ تو پاکستان کا فائدہ تھا، نہ عمران خان کا۔ نیازی سروسز جو مجھے پیسے فراہم کرتی تھی وہ ٹریل ڈکلیئر کئے۔ میں احتساب عدالت کے سامنے جا رہا ہوں۔ ای سی پی حکومت کا قائم کیا ہوا ادارہ ہے۔ یہ سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ نہیں ہے۔ وہ مجھے توہین عدالت کا کہہ رہے ہیں۔ میرا بنیادی حق ہے۔ میں نے الیکشن کو دھاندلی کہا، 22 دوسری جماعتیں بھی کہہ رہی ہیں۔ میں احتجاج کر رہا ہوں۔ اس میں کیا دہشتگردی ہے۔ میرے خلاف نااہلی آئی تو پارٹی چھوڑ دوں گا۔ قانون ہونے کے باوجود صدارت قبول نہیں کروں گا۔ مجھے نکالا تو یہ نہیں پوچھوں گا ”مجھے کیوں نکالا“۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ لوٹ مار سندھ میں ہے اس لیے سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت اسی صوبے میں ہے۔عمران خان نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اتوار کو سیہون میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ تبدیلی کی ضروت سندھ میں ہے کیونکہ سب سے زیادہ لوٹ مار اور پیسہ سندھ کے لوگوں کا لوٹا گیا ہے جو باہر بھیجا گیا۔عمران خان نے کہا کہ جلسے میں پیغام دوں گا کہ سندھ کو اس دلدل سے نکالنے کے لیے ہمیں آگے کیا کرنا ہے ¾ہم نے سندھ کو اپنا پروگرام دینا ہے کہ صوبہ کیسے ترقی یافتہ بناسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں روزگاراور غربت بڑا مسئلہ ہے، صوبے میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، یہاں کمزور کے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے جب کہ چھوٹے کسانوں کے ساتھ بھی بڑے کسان ظلم کررہے ہیں۔ سب سے زیادہ پیسہ سندھ کے لوگوں کا چوری ہوکر ملک سے باہر جا رہا ہے اور اس کے علاوہ سندھ میں ظلم اور لاقانونیت ہے کوئی چھوٹے اور بڑے کے لئے ایک نظام نہیں چھوٹے سندھی کسانوں کو پانی نہیں دیا جاتا ہے اس لئے سب سے زیادہ تبدیلی سندھ کے عوام کی بہتری کے لئے بہت ضروری ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv