تازہ تر ین
khabrain now

ختم نبوت کانفرنس کے مقررین کا وزیر اعظم سے اہم مطالبہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام مرکز ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں منعقدہ آل پاکستان سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے شرکاءاور مقررین نے کہا ہے کہ کہ عقیدہ ختم نبوت میں امت مسلمہ کی فناءو بقاءہے۔ دفاع ختم نبوت کا مشن عقل کا نہیں عشق رسالت و عقیدت سے تعلق رکھتا ہے۔ امریکہ سمیت دنیا کی کوئی طاقت قادیانیت سے متعلق آئینی ترامیم کو ختم نہیں کروا سکتی۔ قوانین ختم نبوت کو چھیڑنا آگ و خون سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ حکومتی راہ داریوں میں گھسے ہوئے سکہ بند قادیانی ضمیر فروش اور بے دین سیاستدانوں کو مہرے کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ قادیانی دوستی پر فخر کرنے والے سیاستدانوں کو ادراک ہونا چاہئے کہ قادیانی دوستی ان کی دشمنی سے زیادہ خطر ناک ہے۔ مسلمانوں کے اجماعی اور طے شدہ امور کو متنازعہ بنانے کی سازشیں عروج پر پہنچی ہوئی ہیں۔ حکومتی ایوانوں میں موجود قادیانی پاکستان میں وہ حیثیت حاصل کرنے میں مصروف ہیں جو حیثیت یہودیوں کو امریکہ میں حاصل ہے۔اسی لئے قادیانیوں نے اسرائیل میں اپنا دفتر کھول رکھا ہے حالانکہ حکومت پاکستان اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کرتی لیکن قادیانی وہ بدترین اقلیت ہے جس نے اسرائیل میں اپنا دفترکھولا ہوا ہے اور اسرائیل میں تربیت حاصل کرتے ہیں، حلف نامے کو اقرار نامے میں تبدیل کرنے والوں کی نشان دہی تو حکومت کرچکی ہے، مگر ابھی تک ان کا آزاد گھومنا قانون نافذ کرنے والوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کرنا دینی و سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔ اسلام اور پاکستان لازم ملزوم ہیں۔ قادیانی گروہ اسلام کا دشمن اور آئین پاکستان کا غدار ہے۔ قادیانیوں کو مسلمان کہنے اور سمجھنے والے ملکی آئین سے انحراف دو قومی نظریہ سے غداری ہے۔ قادیانی اقلیت کے گستاخانہ لٹریچر، توہین آمیز کتابوں اور شر انگیز رسائل کو کھلی چھٹی دینا اور امتناع قادیانیت آرڈنینس کی خلاف ورزی پر قادیانیوں کی اسلام دشمن سرگرمیوں کو نیشنل ایکشن پلان کا حصہ نہ بنانا بدترین قادیانیت نوازی ہے۔ قانون توہین رسالت اور قادیانیوں کے متعلق آئینی ترامیم کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ دینی مدارس، علماءکرام اور اسلامی تحریکوں کے خلاف ارباب اقتدار کا نفرت انگیز رویہ اور امتیازی سلوک پر مبنی اقدامات، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور قادیانی ایجنڈے کو پروان چڑھانا ہے۔ بیرون ممالک میں عقیدہ ختم نبوت کے فروغ اور فتنہ قادیانیت کے منفی پروپیگنڈا کے خاتمہ کے لئے سرکاری سطح پر انتظامات کئے جائیں۔ کانفرنس کی افتتاحی نشسوں کی صدارت پیر حافظ ناصر الدین خاکوانی، صاحبزادہ خواجہ خلیل احمد نے کی۔ جبکہ کانفرنس سے مفکر ختم نبوت مولانا عزیز الرحمن جالندھری، مولانا مفتی محمد حسن ، مولانا اللہ وسایا، جمعیت علماءاسلام کے رہنما مولانا محمد امجد خان، مولانا عظمت اﷲ بنوں، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا قاضی احسان احمد،مولانا غلام حسین، مولانا غلام جعفر اٹھارہ ہزاری، مولانا عبدالقیوم حقانی،مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالحکیم نعمانی، مولانا محمد وسیم اسلم، مولانا محمد اسحاق ساقی، مولانا محمد قاسم رحمانی، مولانا محمد اقبال، مولانا محمد خبیب، مولانا عبدالنعیم رحمانی، مولانا مختار احمد،مولانا ضیاءالدین آزاد، مولانا غلام حسین، مولانا حافظ محمد انس، مولانا عبدالرشید غازی، مولانا محمد قاسم سیوطی،مولانا محمد ایوب خان ڈسکہ، مولانا جمیل احمد بندھانی، مولانا عبداللطیف اشرفی، حافظ مبشر محمود، مولانا راشد مدنی ٹنڈو آدم، حافظ محمد مہتاب ، فیصل بلال گیلانی، حافظ محمد شریف منچن آبادی سمیت متعدد مقتدر شخصیات نے شرکت و خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان ختم نبوت، ناموس رسالت اور آئین کی اسلامی شقوں کے حوالہ سے دو ٹوک حکومتی پالیسی کا واضح اعلان کریں اور عقیدہ ختم نبوت کی شق میں تبدیلی کی ناپاک جسارت کرنے والے سازشی عناصر کو بے نقاب کر کے عبرت کا نشان بنائیں تاکہ آئندہ کسی کو قوانین ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت ایکٹ پر شب خون مارنے کی جسارت نہ ہو۔ لاہوری مرزارئی اور قادیانی مرزا غلام احمد کو نبی مانتے ہیں اس لئے وہ غیر احمدی ہیں ان کی عبادت گاہ کا نام دارالذکر ہے جبکہ مسلمانوں کی عبادت گاہ کا نام مسجد ہے۔ پارلیمنٹ کی سطح پر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کرنے والے اراکین اسمبلی کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مولانا عزیزالرحمن جالندھری نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا دفاع کرنے والے قدرت کی طرف سے حضور اکرمﷺ کی ذاتی خدمت پر مامور ہیں اور قیامت کے دن سب سے زیادہ قربت اور بلندی درجات انہیں نصیب ہو گی۔علماءکرام اور تمام مسلمانوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قادیانیوں کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں کو طشت از بام کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرےں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv