تازہ تر ین
kissan-protest

کسانوں کا پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا

لاہور (خصوصی رپورٹ) کسان اتحاد پاکستان کے سینکڑوں کسان اور کاشتکار اپنے مطالبے کے حصو ل کے لیے لاہور پہنچ گئے ہیں جو آج پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھر نا دیتے ہوئے مال روڈ بند کر دیں گے ۔ کسان اتحاد پاکستان کے صدر چو دھری انور نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے کاشتکار نقصان سے دوچار ہیں کیو نکہ شو گر ملز مالکان نے اپنی ملیں تاحال بند کر رکھی ہیں۔ چھوٹی شوگر ملوں کو پر مٹ تک جاری نہیں کیے گئے جس کے پیش نظر کسان پر یشان حال ہیں کیو نکہ گنے کی فصل تیار ہو چکی ہے اور شوگر ملیں ابھی فصل خریدنے کو تیار نہیں۔ آج کے احتجاج میں پنجاب بھر سے کسان اور کاشتکار بڑی تعداد میں اپنے مطالبات کے حصول کے لیے آواز اٹھائیں گے۔ اس وقت سینکڑوں کی تعداد میں کسان ٹھو کر نیاز بیگ پہنچ چکے ہیں‘ جبکہ انتظامیہ کے حکم پر پولیس نے تیاریاں مکمل کر لیں۔ مال روڈ سے فلیکس‘ بینرز اتار لئے۔ لاہور کے داخلی‘ خارجی راستوں پر کنٹینر کھڑے کر دیئے۔ کسانوں نے اعلان کیا کہ وہ مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
کسان دھرنا



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv