تازہ تر ین
onions

اور اب ٹماٹر کو بھول جائیے ،پیاز کی فکر کریں

لاہور (کامرس رپورٹر) ٹماٹر کے بعد پےاز کی بھی قےمتےں آسمان سے باتےں کرنے لگےں مناسب چےک اےنڈ بےلنس نہ ہونے کےوجہ سے روزانہ کی بنےاد پر استعمال ہونے والی سبزےوں کے رےٹ آئے روز ذخےرہ اندوز بڑھانے لگے ذرائع کے مطابق ٹماٹر کی قےمتےں بڑھنے کے بعد ہی منافع خور سر گرم ہوگئے اور پےاز کی بھی قےمت فی کلو 100روپے ہو گئی جسکے بعد عام آدمی کی پہنچ سے پےاز بھی دور ہو گےا ہے پےاز روزانہ کی بنےاد مےں گھروں مےں استعمال ہوتا ہے جسکی قےمت بڑھنے سے عوام کو پرےشانےوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے مارکےٹ مےں سرکاری نرخ ناموں سے زائد قےمتوں پر خرےداروں سے پےسے وصول کئے جا رہے ہےں جسکے بعد پرچون مارکےٹ مےں پےاز ناےاب دےکھائی دےتا ہے حکومتی سطح پر بنائی جانےوالی پرائس کنٹرول کمےٹےاں سرکاری قےمتوں پر سبزےوں کی فروخت کو ےقےنی بنانے مےں مکمل طور پر ناکام دےکھائی دےتی ہےں اور چےک اےنڈ بےلنس کا کوئی نظام ماجود نہےں ہے صورتحال کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ذخےرہ اندوز بھی منافع کے چکر مےں مصنوعی قلت کرنے کےلئے مےدان مےں آگئے ہےں تاکہ مزےد پےسے بنائے جاسکےں ضلعی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے چےکنگ کا سلسلہ شروع کر دےا ہے مگر اسکے باوجود بھی پرچون مارکےٹ مےں پےاز 110روپے فی کلو تک فروخت کےا جا رہا ہے۔ لاہور میں سبزیوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں شہریوں کو پریشانی کا سامنا دوکانداروں نے سرکاری ریٹوں کو ہوا مین اُڑ دیئے پیاز 100سے 120میں فروخت ہونے لگا جبکہ ٹماٹر بھی سو سے کم نہ ہو سکا پرائس کنٹرولر نے بھی انکھیں بند کر لیں شہریوں کا وزیراعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی مارکیٹ میںسبزیوں کی جاری کردہ قیمتیں اس طرح رہیں،آلو کچہ چھلکا34سے 36 روپے فی کلو، پیاز63 سے 65 روپے اور ٹماٹر80سے 83روپے فی کلو تک فروخت ہوا۔ اسی طرح ادرک چائنہ164سے 170 روپے ، پالک 19 سے 20 روپے ، بینگن26سے 28 روپے ، بھنڈی توری48سے50 روپے ،کریلہ72سے75روپے، گھیا کدو 43سے45 روپے ،مٹر150سے 156 روپے ، اروی 26سے 28 روپے ،شملہ مرچ82 سے 85 روپے ، پھول گوبھی28سے 30 روپے ، بند گوبھی23 سے 25 روپے اور شلجم33 سے 35 روپے فی کلو رہا۔لیکن شہریوں کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں ان ریٹوں پر سبزیاں نہیں مل رہیں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv