تازہ تر ین
pakistan atomic things

پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد ،کس جگہ ذخیرہ ،تہلکہ خیز انکشاف

نئی دہلی (اے این این) بھارتی میڈیا نے نیاشوشہ چھوڑاہے کہ پاکستان کے پاس 140 ایٹمی ہتھیار ہیں اور وہ اب ان ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے کیلئے میانوالی میں سرنگیں بنا رہا ہے۔بھارتی میڈیاکی رپورٹ میں کہاگیاکہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کوذخیرہ کرنے کی غرض سے مبینہ طور پر میانوالی میں سرنگیں بنا رہا ہے جو کہ امرتسر سے 350اور نئی دہلی سے750کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ تنصیب تین بین الرابطہ سرنگوں پر مشتمل ہے جس کی بلندی دس میٹر اور چوڑائی بھی دس میٹر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیاکہ ان سرنگوں کا کشادہ سڑکوں سے رابطہ ہوگا اور ہرسرنگ کا الگ داخلی اور خارجی راستہ ہوگا۔رپورٹ میں خفیہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہرسرنگ میں بارہ سے چودہ جوہری ہتھیار ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv