تازہ تر ین
nawaz and khakaan.jpg

شاہد خاقان عباسی نواز شریف سے جلد کیا کہنے والے ہیں ،تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف نے کراچی میں کاروباری افراد کے وفد سے خطاب کے بعد ان کی شکایات سنیں۔ وفد نے شکایات کا انبار لگا ڈالا۔ شاہد خاقان عباسی چند دنوں میں نوازشریف کو یہ کہنے جا رہے ہیں کہ معاملات میرے بس سے باہر ہو چکے ہیں۔ سعد رفیق، چودھری نثار کے قریب اور مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے بہت دور ہو چکے ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ آج جی ایچ کیو میں امریکی وفد کی ملاقات آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ہوئی ہے۔ جنہوں نے امریکی خاندان کو دہشتگردوں سے بازیاب کروانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے کراچی میں جب کاروباری وفد سے خطاب کیا اس میں کوئی سیاسی شخص موجود نہیں تھا۔ خطاب کے بعد وفد نے آرمی چیف سے سیاستدانوں کے خلاف بہت باتیں کیں بلکہ شکایات کا انبار لگا دیا۔ آصف زرداری کس منہ سے معاشی ایمرجنسی کا کہہ رہے ہیں اگر یہ ہوتا ہے تو سب سے پہلے سندھ پکڑ میں آئے گا۔ عاصم حسین، ٹپی سب پکڑے جائیں گے۔ انہوں نے تمام دولت دبئی ٹرانسفر کی ہے۔ ملک کو دیوالیہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ اگر یہ لوگ معاشی دہشت گرد ثابت ہوتے ہیں تو ان کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv