تازہ تر ین

طاہر القادری کی عدالت عالیہ سے بڑی استدعاسامنے آگئی

لاہور(وقائع نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن اوپن سیکرٹ ہے ،قاتل حکمران تاخیری ہتھکنڈے اختیار کررہے ہیں۔عدالت عالیہ سے ماڈل ٹاﺅن کے مظلوموں کی استدعا ہے کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کا فیصلہ جلد سنایا جائے، قاتل حکمرانوں کے ایماءپر ان کے وکلاءقانونی دلائل کی آڑ میں عدالت کے فیصلوں کی تضحیک کررہے ہیں۔ وہ گزشتہ روز عوامی تحریک کے وکلاءرہنماﺅں کے وفود سے بات چیت کررہے تھے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ قانون شہادت آرڈر 1984 ءکے آرٹیکل 85 کے مطابق ٹربیونلز، عدالتی اور ایگزیکٹو کی کارروائی پبلک ڈاکومنٹ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹوانفارمیشن ایکٹ 2013 ءکے سیکشن 13 کے مطابق ایسی معلومات روکی جا سکتی ہیں جن کے اجراءسے قومی دفاع اور سکیورٹی کو خطرات لاحق ہوں، نقص امن کا خطرہ ہو یا بین الاقوامی تعلقات کے متاثر ہونے کا احتمال ہو مگر جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ میں ایسا کچھ نہیں ہے،اس کے باوجود پنجاب حکومت تین سال سے جوڈیشل انکوائری کی رپورٹ پبلک کرنے سے انکاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کے پبلک ہونے سے صرف حکومت میں بیٹھے ہوئے طاقتور قاتلوں کو خطرہ ہے جنہوں نے دن دہاڑے 100 لوگوں کو گولیاں ماریں 14 کو شہید کیا اور یہ سارا ظلم کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کے پبلک ہونے سے مظلوموں، مقتولوں کے ورثاءکو انصاف ملنے کی راہ ہموار ہو گی۔ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ ایک پبلک ڈاکومنٹ ہے اور اسے حاصل کرنا شہدائے ماڈل ٹاﺅن کے ورثاءکا آئین کے آرٹیکل 19-A کے تحت تسلیم شدہ بنیادی حق ہے جسے قاتل حکومت نے غصب کررکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاﺅن کے ورثاءانصاف کے بنیادی حق کیلئے عدالت کی طرف دیکھ رہے ہیں ،انہیں بلاتاخیر انصاف دیا جائے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حکومتی وکلاءنے عدالت کو کمٹمنٹ دی تھی کہ اپیل کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو گی اور وہ اس کا حصہ بنیں گے مگر تاخیری ہتھکنڈے اختیار کیے جارہے ہیں۔ عدالت قاتلوں کو مزید کوئی رعایت نہ دے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv