تازہ تر ین
Khawaja-Saad-Rafique

جمہوری وزیر اعظم کو بغیر وجہ کے تذلیل کر کے نکالا گیا:خواجہ سعد رفیق

راولپنڈی(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نیب کیسز سے بری ہو گئے اور نواز شریف کو پھنسایا جا رہا ہے، یہ قیامت کے آثار ہیں، معیشت کے پہیے کو روکنے کے ذمے دار وہ لوگ ہیں جو سیاسی انتقام میں اندھے ہو کر دوسروں پر کیچڑ اچھالتے ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں، سیاسی اداکاروں کے ساتھ غیر سیاسی اداکار مل گئے اور جمہوری وزیر اعظم کو بغیر وجہ کے تذلیل کر کے نکالا گیا، جب اس طرح کی سازشیں کی جائیں تو غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کار ڈر جاتے ہیں۔ راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر عوام ایکسپریس کے نئے کوچز کا افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا عوام ایکسپریس کی اپ گریڈیشن پر 10 کروڑ روپوں کی لاگت آئی جو ریلوے کے اپنے ریونیو سے کی گئی۔ انہوں نے کہا دسمبر تک کوہاٹ راولپنڈی ریلوے سروس شروع کر دی جائے گی، 2013 میں ریلوے کا ریونیو 18 ارب تھا جو اس سال 40 ارب تک جا پہنچا ہے۔ سعد رفیق نے کہا نجکاری کے بغیر ریلوے کے نظام کو بہتر بنایا ہے، ریلوے کی زمینوں پر قبضے چھڑوائے ہیں، ریلوے کی زمینوں پر قابض موٹے مرغوں نے سٹے لیا ہوا ہے، پشاور کے فراڈیے نے ریلوے کی ساڑھے دس ایکڑ زمین قبضے میں لے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا قیامت کے آثار ہیں کہ آصف زرداری احتساب عدالت سے بری ہو جاتے ہیں اور نواز شریف کو پھنسا لیا جاتا ہے، معیشت کے پہیے کو روکنے کے ذمے دار وہ لوگ ہیں جو سیاسی انتقام میں اندھے ہو کر دوسروں پر کیچڑ اچھالتے ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں، سیاسی اداکاروں کے ساتھ غیر سیاسی اداکار مل گئے اور وزیر اعظم کو بغیر وجہ کے تذلیل کر کے نکالا گیا، جب اس طرح کی سازشیں کی جائیں تو غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کار ڈر جاتے ہیں اور وہ مارکیٹ سے اپنا پیسہ نکال لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک وزیر اعظم کو تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا جاتا ہے، نواز شریف کے خلاف فیصلے پر بولیں تو کہا جاتا ہے کہ ہم حملہ آور ہیں، ہمیں کم از کم بولنے سے مت روکا جائے۔ فیصلے پر بولیں تو کہہ دیا جاتا ہے حملہ آور ہو رہے ہیں، کم از کم ہمیں بولنے سے نہ روکیں، عدلیہ منتخب وزیر اعظم کو تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کرتی ہے تو ان لوگوں سے بھی باز پرس کی جائے جو رائل پام پر قبضہ کئے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو جب تضحیک اور تذلیل کر کے نکالیں گے تو سیاسی عدم استحکام پیدا ہو گا اور سرمایہ کاری رک جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جنرل احسان کی “راء“ کے چیف سے ملاقات سے پاکستانیت پر کوئی فرق نہیں پڑتا وہ 12 اکتوبر کی بغاوت کے مرکزی کردار تھے، ذاتی طور پر انہیں جانتا ہوں اچھے انسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی اور را کے سابق سربراہان کی ملاقات کی تصاویر میں نے بھی دیکھیں، اگر یہ کام سیاستدان کرے تو الزام لگتا ہے کہ یہ پاکستان کا وفادار نہیں۔ ہمیں نہ تو کسی فوجی افسر اور نہ ہی کسی سیاستدان کی حب الوطنی پر شک کرنا چاہیے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv