تازہ تر ین
ibrar ul haq.jpg

ابرار الحق بھی قانون شکن نکلے

لاہور (این این آئی) لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر ایکسائز اہلکاروں نے غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے دوران تحریک انصاف کے رہنما و معروف گلوکار ابرارالحق کی گاڑی پر لگی فینسی نمبر پلیٹ اتا ر لی ۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز کی جانب سے غیر نمونہ نمبر پلیٹس کیخلاف کارروائی جاری ہے جس دوران فینسی نمبر پلیٹس لگانے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا جارہاہے ۔گزشتہ روز ابرارالحق اپنی گاڑی پر والٹن روڈ سے گزر رہے تھے کہ اس دوران محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو فینسی نمبر پلیٹ ہونے کے باعث روکا اور نمبر پلیٹ اتار لی گئی ۔محکمہ ایکسائز کے حکام کا کہناہے کہ اہلکار انتہائی احترام سے شہریوں کے ساتھ پیش آ رہے ہیں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv