تازہ تر ین
vegetables.jpg

سبزیاں اور پھل غریبوں کی پہنچ سے بہت دُور ،قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ کیوں ہوا ؟

لاہور (خصوصی رپورٹ) شہر کی مارکیٹوں میں خریدار معمول کے مطابق سبزیاں و پھل مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔ دکانداروں نے گراں فروشی کا سلسلہ بدستور جاری رکھا ہوا ہے۔ گلبرگ کے علاقہ مکہ کالونی میں سرکاری نرخ ناموں میں سبزیوں کی قیمت آلو 36 سے 38 روپے فی کلو‘ پیاز 67 سے 69‘ ٹماٹر 85 سے 90 ‘ لہسن دیسی 114 سے 120‘ بینگن 28 سے 30‘ کریلے 80 سے 85 روپے فی کلو فروخت کرنے کے احکامات درج ہیں جبکہ دوسری جانب سیب 120 سے 126 روپے‘ امردو 50 سے 53‘ آڑو 150 سے 156 ‘ انار 200 سے 206 ‘ انگور 166 سے 172 روپے فروخت کرنے کے احکامات ہیں لیکن شہریوں کی جانب سے یہی شکایات کی جارہی ہے کہ تمام دکاندار 25 سے 36 روپے اضافی وصول کررہے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv