تازہ تر ین
sadia sohail rana

سنسر بورڈ نے بے حیائی کو فروغ دینے کی پالیسی اپنالی

لاہور (وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پنجاب فلم سنسر بورڈ نے بے حیائی کو فروغ دینے کی مبینہ پالیسی اپنا لی ہے، بے ہودگی اور عریاں سین ختم کرنے کی بجائے قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے پنجاب کے سینما گھروں میں فلم ”نامعلوم افراد 2 “ میں گانوں سمیت کئی غیر اخلاقی سین مشرقی کلچر کے برعکس چلانے کی اجازت دے دی۔ جنوبی افریقہ کے ساحل سمندر پر جاوید شیخ، فہد مصطفی مختصر لباس میں ملبوس عورتوں کے ساتھ بے ہودا ڈانس پر مبنی گانے کی وجہ سے سینماءگھروں کی زینت بننے والی فلم فیملی پذیرائی حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی۔ نجی خبار کی خبر کے مطابق پنجاب فلم سنسر بورڈ میں بھارتی فلم کو پاس کرنے کیلئے دو مختلف پینل تشکیل دیئے جاتے ہیں جبکہ انگریزی (ہالی ووڈ) پاکستانی (لالی ووڈ) کیلئے بھی دو الگ پینل تشکیل دیئے گئے ہیں مگر بے حیائی اور بھارتی فلموں کی طرز پر بنائی جانے والی فلم کو سنسر بورڈ پنجاب کے ممبران نے اسلامی معاشرے میں بے حیائی کو فروغ دینے کی مبینہ سازش کو کامیاب کرنے کیلئے اس فلم کے بیشتر بے ہودہ سین ختم کرنے کی بجائے پبلک کیلئے نمائش کر دی۔ ”پانڈیا یہ کون ہے، کہیں یہ تمہاری“ ہردیک پانڈیا کیساتھ اس لڑکی کی تصویر سامنے آئی تو ایسی ایسی باتیں کی گئی کہ خدا کی پناہ، لیکن اب کرکٹر نے خود ہی حقیقت بتا دی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سنسر بورڈ میں کسی بھی عام فلم کی نمائش کیلئے 3 کوڈ لازمی قرار دیئے گئے ہیں جس میں بنیادی طور پر پاکستان کی سالمیت، مذہبی انتشار پسندی اور پاکستانی کلچر کے برعکس عریانیت اور بے حیائی والے جملوں سے پاک ہونا ضروری ہوتا ہے مگر پنجاب فلم سنسر بورڈ کی جانب سے فلموں کے معیار کو مبینہ طور پر سفارشات اور پاکستانی کلچر سے ہٹ کر نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا جس کے باعث سینماءگھر وں کی زینت بننے والی فلم کو جہاں عوامی پذیرائی حاصل نہ ہو سکی وہاں فیملیوں کی جانب سے بھی شدید تحفظات پائے جا رہے ہیں کہ نئی نسل میں بے حیائی اور ملکی کلچر کی بغاوت اور اپنی اسلامی روایات کے ساتھ شدید تصادم پیدا ہو جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv