تازہ تر ین
malik muhammad ahmad khan.jpg

فلم سنسرنہیں ہوئی تو نمائش کے دوران بھی اُتاردی جاسکتی ہے،ترجمان پنجاب حکومت کا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) خبریں کی خبر پر ایکشن ترجمان پنجاب حکومت نے پاکستانی فلم نامعلوم افراد میں دکھائی جانے والی عریانی اور فحاشی کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ ترجمان پنجاب حکومت نے وضاحت کی ہے کہ غیر اخلاقی فلم ریلیز ہونے پر سنسر بورڈ کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہو گی۔ ترجمان پنجاب حکومت محمد احمد خان نے چینل فائیو سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ فلم نامعلوم افراد میں سے جو بھی مناظر غیراخلاقی ہونگے انکو نکال دیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے اس قسم کے معاملات کی نشاندہی کرنے پر خبریں گروپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے معاملات کی نشاندہی ہوتی رہنی چاہیے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ فلم میں کوئی بھی قابل اعتراض مناظر ہوئے اور فلم سینما میں چلی گئی اور پنجاب حکومت لگی ہوئی فلم کو بھی سینما سے اتار دے گی۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق فلم میں قابل اعتراض مناظر کو فلم سے ختم کرانے کیلئے سنسر بورڈ کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ فلم تو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے تو انہوں نے کہا کہ اس قسم کی فلموں کو سینما گھروں سے اتارا بھی جا سکتا ہے اور اس فلم پر پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔ محمد احمد خان نے بتایا کہ انہوں نے ابھی یہ فلم دیکھی تو نہیں لیکن اپنے سٹاف کو فوری طور پر وہ ہدایات جاری کر دی ہیں اور سنسر بورڈ کو خط لکھیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv