تازہ تر ین
bank.jpg

قومی بینک کے بڑے عہدوں کی لوٹ سیل،حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ4سالوں کے دوران قومی بینک میں 100سے زائد سینئر عہدوں پر سیاسی طور پر بھرتیاں کیں، بغیرکسی اشتہارکے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹس اورگروپ چیفس سمیت کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے افسروں کومستقل پوسٹوں پرتعینات اور بھاری تنخواہوں سے نوازاگیا۔ذرائع کے مطابق قومی بینک میں کنٹریکٹ پرمنظور نظر افسروں کی سیاسی بھرتی کاسلسلہ سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف کے دورمیں 2001 ءسے شروع ہوا ،جوپھرپیپلز پارٹی کے دور حکومت میں جاری رہااورنوازلیگ کے موجودہ دورمیں بھی قومی خزانے کیساتھ یہی کھیل کھیلاگیا۔معلوم ہواکہ پچھلے 4سال کے دوران قومی بینک میں کنٹریکٹ پر بھرتی کئے جانیوالے افسروں میں 6سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹس،6 ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹس، 20 سینئر وائس پریذیڈنٹس ،31وائس پریذیڈنٹس اور 50 اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹس شامل ہیں جبکہ گروپ چیفس ،ونگ ہیڈزاور انچارجزکے عہدوں پربھی متعدد افسرکنٹریکٹ پررکھے گئے ۔بینک کے ایک متاثرہ افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پربتایاکہ کنٹریکٹ پربھرتی یہ افسر3 سالہ مدت پور ی کرنے کے بعد دوبارہ توسیع لیکر اچھے عہدوں پر فائزکردئیے جاتے ہیں جبکہ اس وقت بینک کی سینئر ترین انتظامیہ میں صرف 2مستقل افسر ہیں جبکہ باقی تمام افسرموجودہ دورحکومت میں کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے ۔ بینک کے ایک اور افسرکاکہناتھاکہ قرضوں کی فراہمی اورانکی ری شیڈولنگ ، ٹریژری ، ہیومن ریسورس اور انتظامی عہدوں پر تعینات تمام افسرکنٹریکٹ پرہیں،جیسے گروپ چیف ایچ آر زاہد چودھری،گروپ چیف لا ریشاخان ، ونگ ہیڈ کمیونی کیشن نگین رضوی وغیرہ، بینک انتظامیہ نے یہ تقرریاں بغیر اشتہارات کیں اورضروری قواعدوضوابط بعد میں پورے کئے گئے ۔دریں اثنا دستیاب ایک دستاویز کے مطابق قومی بینک نے مالی سال 2013 ءسے 2016ءتک بینک میں کنٹریکٹ پرسینکڑوں افسروں کو بھرتی کیا اورسب کی پوسٹیں سینئرمینجمنٹ کی تھیں،6 اسامیاں سینئرایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹس کی تھیں،جن میں مدثر ایچ خان کوبطور گروپ چیف کمرشل اینڈ ریٹیل بینکنگ ، زاہد محمود چودھری کو بطورگروپ چیف ہیومن ریسورس مینجمنٹ ، شاہد سعید کو بطور گروپ چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن، ریشا امین محی الدین بطور گروپ چیف ٹریژری مینجمنٹ ، جمال باقر بطور گروپ چیف کارپوریٹ بینکنگ اور محمد فراز حیدرکو بطور گروپ چیف کمپلائنس بھرتی کیا گیا۔اسی طرح بطور ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹس بھرتی کئے جانیوالوں میں اظفر جمال بطور ایس ایم ای لاہور، محمد عاصم اختر بطور گروپ چیف کمرشل اینڈ ریٹیل بینکنگ،شاہد اقبال چودھری بطور ایس اے ایم ڈی لاہور، اویس اسد خان بطور سٹریٹجک مارکیٹنگ ڈویژن،عامر ظریف خان بطور لیگل ڈویژن اور طاہر عباس بطور گروپ چیف ٹریژری مینجمنٹ شامل ہیں ۔ 20سینئر وائس پریزیڈنٹس میں رفعت سلطانہ مغل بطور گروپ چیف ہیومن ریسورس مینجمنٹ ، کامران مسعود خان بطور گروپ چیف اعتماد اسلامک بینکنگ ، عابد کچلیوبطور گروپ چیف کمرشل ، انویسٹمنٹ بینکنگ، عمر اعظم دادپوتا بطور گروپ چیف کمرشل ، ریٹیل بینکنگ، عبدالقادر بطور انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن ، ارشد حسین جعفری بطور انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن، سیدشکیل رضا عابدی بطور انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن ، محمد ظہیر عباس بطورگروپ چیف رسک مینجمنٹ، عقیل مسلم بطور گروپ چیف آپریشنز، فرحان جاوید درانی بطور ایس ایم ای لاہور ، واصف خسرو احمد بطور فنانشل کنٹرول ڈویژن، سید ریحان مبین بطور گروپ چیف ٹریژری مینجمنٹ، منصور حسین قریشی بطور گروپ چیف ہیومن ریسورس مینجمنٹ، شہلا غلام حسین بطور گروپ چیف ہیومن ریسورس مینجمنٹ، حاکم علی لغاری بطور گروپ چیف ہیومن ریسورس مینجمنٹ، احمر قدیر بطور گروپ چیف کمرشل ، ریٹیل بینکنگ، اختر حسین خان بطور گروپ چیف لاجسٹک سپورٹ ، ریحان نذیر اور سید اختر علی شاہ گروپ چیف اعتماد اسلامک بینکنگ شامل ہیں۔وائس پریذیڈنٹس کے 31افسروں میں عادل نثار خان، احمد امین ، روبینہ رضوی، شعیب ابراہیم، سارا سعید ، آمنہ حفیظ، جنید احمد صدیقی ،محمد نادم اکرام ،نگین رضوی، عمار فاروق، محمد عمیر جاوید،عمران زیڈ ملک،ذیشان ہاشمی،محمد عمران ،دلبر حسین چودھری ،قمرسلطان ،محمد قاسم،نبیل اسلم ،حشام جان کیانی ،فیصل وحید ،زوہیب علی خان،شہاب الدین احمدوانی،سید عمران علوی،ریاض حسین ، عمیر سید،مرزا عبدالقوی بیگ، سید وردال حیدر، سید محمد اکبر،بلال آصف، محمد عمر فاروق اور بابر مجید شامل ہیں۔ اسسٹنٹ وائس پر یذیڈنٹس 50افسروں میں تسلیم ممتاز ،عاکف بدر، کامران ظفر، شا ہ این بی ندیم ،شمیم ناز، محمد عارف وہرا، شیراز،محمد شارق موسانی ،سید علی حیدر، ضیا ءالدین ، علی دھمانی ،ثناءاسلم ، زاہد حسین ، امبر میمن ، عامر صدیقی، تزئین زہرا،خیام دانش، مہوش جاوید خان، مومن احمد،جمیل احمد قریشی،محمد سعدی جمیل ،منزہ کلثوم احمد، دانیال سید، فرزان نذیر، سلمی جمیل ، منصور احمد سومرو، ریحان رشید، سرفراز خان، محمد کاشف، مفتی محمد عمران ، خالد احمد غوری ، علی رضا، امجد علی شیخ ، سید محمد فرخ شاہد، سید غلام حسین شاہ،محمد آصف، رانا مراد حیدر، فہد افضل شیخ ، منصور حسن فاروقی ، ہما مسعود، محمد عظمت زبیری ، سید احسن علی ، عبدالمجید المانی ، شیخ محمد عاصم بلال، دیو آنند راجانی ، انیقہ بخاری ، حارث مظفر ،سید علی عامر، سید وسیم حسن رضوی اور عمران لیاقت علی شامل ہیں ۔واضح رہے کہ قومی بینک میں مستقل ملازمین 11ہزار876جبکہ کنٹریکٹ ملازمین 3ہزار 429ہیں،اسی طرح بینک نے مختلف خدمات آٹ سورس کی ہوئی ہیں جن کیلئے 4ہزار737ملازمین کوبھرتی کیاگیا۔ اس سلسلہ میں جب قومی بینک کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے کہاکہ بینک میں تمام ترقیاں میرٹ پراورسیاسی حکومت کی بھرتی پالیسی کے عین مطابق ہوئیں،ان بھرتیوں کیلئے انٹرنل اور ایکسٹرنل اشتہارات بھی دئیے گئے ۔ترجمان کامزیدکہناتھاکہ تمام مستقل ملازمین کوبھی یکساں مواقع دئیے جاتے ہیں اورکسی پوسٹ کیلئے اہل تمام مستقل افسروں کاتحریری ٹیسٹ کے ساتھ انٹرویو بھی لیا جاتاہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv