تازہ تر ین
Yoga

بلڈ پریشر ،جوڑوں کے درد ،گردے کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور (خصوصی رپورٹ) خواتین شادی اور بچوں کی پیدائش کے بعد یہ تصور کر لیتی ہیں کہ زندگی یہاں آکر مکمل ہوگئی‘ انہیں اپنی فٹنس اور صحت کی طرف نظر کرنے کی چنداں ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ اگرچہ کچھ خواتین ورزش کو اپنے معمول کا حصہ سمجھتی ہیں اور باقاعدگی سے ورزش کرتی ہیں تو لیکن یہ تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ اکثریت غافل ہے۔ سب سے بہترین ورزش یوگا ہے۔ اگر آپ اس کو اپنے معمولات میں شامل کرلیں تو یقین جانئے فی زمانہ درپیش بے شمار بیماریوں خاص طور پر بلڈپریشر‘ جوڑوں کا درد‘ دل کی بیماری‘ موٹاپا‘ آنکھوں کی کمزوری‘ پھیپھڑوں اور سانس کی بیماریاں‘ معدے‘ گردے وغیرہ کی تکلیف سے آپ کو بغیر کسی دوا کے استعمال کے چھٹکارا مل جائے گا۔ یوگا جسم اور سانس کو کنٹرول کرکے انسان کے اندر ان فطری صلاحیتوں کو جگاتی ہے۔ یوگا کی مشقیں ہمیں اپنے جذبات‘ احساسات و خیالات کو کنٹرول کرنے کا بھی ہنر سکھاتی ہے۔ یوگا فطرت سے جوڑتی ہے‘ فطرت سے ہمکلام ہونے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ یوگا ہے کیا؟ ایسی کلاسیکی سائنس جس سے آپ جسمانی اور سانس کی ورزشوں اور مراقبے کے عمل کے ذریعے اپنے نفس پر قابو پانے اور خود کو صحت مند رکھنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ ایسے لوگ جنہیں غصہ زیادہ آتا ہے‘ صبر و برداشت کی کمی ہے یا کسی اور نفسیاتی عارضے میں مبتلا ہوں‘ ان کے لئے یوگا کی مشقیں منفی خیالات کو ختم کرنے اور مثبت خیالات پیدا کرنے میں مددگار ہیں۔ وہ خواتین جو ادھیڑ عمری کی طرف بڑھ رہی ہوں‘ ان کے لئے یوگا کی مشقیں زیادہ مفید ہیں۔ وہ جسمانی و دماغی ورزشوں سے تنہائی کا شکار ہونے سے بچ جاتی ہیں ور بڑھاپے میں ہونے والی کئی قسم کے عوارض سے بھی محفوظ رہ سکتی ہیں۔ اس ورزش کے لئے آپ کو دن کا کوئی مخصوص وقت مقرر کرنے کا بھی کوئی تردد نہیں کرنا پڑے گا۔ آپ یہ کسی بھی جگہ مثلاً کمرے‘ بیڈ‘ چھت یا کھلی جگہ پر اپنی سہولت کے وقت آرام سے کر سکتی ہیں۔ نہ ہی اس کے لئے آپ کو کسی خاص لباس و جوتے یا کسی ایسی کٹ کی ضرورت ہے جو دیگر ورزشوں یا سپورٹس کے لئے ضروری ہوتی ہے۔ اگر آپ یوگا کی عادت اپنا لیں تو آپ دیکھیں گی کہ اس عمل سے آپ کو کتنی ذہنی اور جسمانی آسودگی حاصل ہوتی ہے۔ اس سے ہر قسم کے ذہنی دباﺅ اور بے چینی پہ قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ فی زمانہ انسان مختلف ذہنی کشاکش کا شکار ہے جس کے باعث ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگی بھی انتشار کی نذر ہوگئی ہے۔ ان نفسیاتی مسائل سے نمٹنے میں یوگا ہمارا مددگار ہے۔ یوگا کی مشقیں سینے کے کینسر میں مبتلا خواتین کے لئے تھراپی کا کام کرتی ہیں۔ ہر طرح کے ذہنی دباﺅ اور بے چینی کو بھی دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ زندگی سے جڑے گوناگوں مسائل اور دیگر معاملات ہمیں افسردہ کردیتے ہیں۔ یوگا انسان کو سٹریس دور کرنے اور موڈ کو نارمل کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے لئے ہم آپ کو ایک نہایت آسان سی مشق بتا رہے ہیں اس پر عمل کرکے دیکھئے آپ چند ہی دنوں میں اپنی طبیعت اور مزاج میں نمایاں تبدیلی پائیں گی۔ موسم سرما کی شروعات ہیں۔ کیا آپ یقین کریں گی کہ یوگا سے سردی اور زکام سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ میگرین کے مریض یوگا کو اپنی زندگی میںشامل کرکے اس درد سے کافی حد تک چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv