تازہ تر ین
nawaz shahbaz

”چھوٹے“کے ”بڑے بھائی“ سے اختلافات کُھل کرسامنے آگئے

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کنونشن سنٹر میں مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف کے مشیروں پر کھل کر اعتراضات اٹھا دیئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ نئے آنیوالے مشیروں نے نئی گاڑیوں اور عہدوں کیلئے غلط مشورے دیئے میاں نواز شریف اگر کارکنوں سے مشاورت کریں تو پھر ستے خیراں ہیں کارکنوں سے مشورہ کریں تو کوئی ہمارا بال بیکا نہیں کرسکتے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کو میاں نواز شریف سے یہ شکایت رہی ہے کہ کچھ خوشامدی وزراءاور مشیر غلط مشورے دے کر پارٹی کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں چوہدری نثار علی خان نے بھی میاں نواز شریف کو مشورہ دیا تھا کہ وہ خوشامدیوں اور چاپلوسیوں سے بچیں اور اب میاں شہباز شریف نے بھی اس بات کا اظہار کردیا ہے کہ نواز شریف خوشامدیوں کے مشورے سے باہر نکل کر کارکنوں سے مشورے کریں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv